کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 111
قرآن حفظ کرنے والی طالبہ سوا پارہ تلاوت کرے گی۔ ہر تراویح سنٹر میں ایک سامعہ کا انتظام بھی کیا گیا اور بعدنماز، تفسیر قرآن کا اہتمام کیاگیا جس میں درسِ قرآن کے علاوہ دعائیں بھی یاد کروائی جائیں گی۔ یہ ایک ایسا احسن قدم ہے جو عام دنوں میں مصروفیاتِ زندگی کی شکار خواتین کو اس ماہ کی برکت سے فیض یاب ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔نما زِتراویح کے ضمن میں سب سے بڑی مشکل ٹرانسپورٹ تھی کہ ۲۵ سے زائد سنٹرز میں حافظہ، سامعہ اور بعد ازاں خلاصہٴقرآن بیان کرنے والی طالبات کو بروقت پہنچایا اور تروایح کے اختتام پر گھروں کو واپس کیسے پہنچایا جائے؟ الحمد للہ یہ بڑا کام انتظامیہ ،طالبات اور ان کے سر پرستوں کے تعاون سے نمٹایاگیا۔ ہر تراویح مرکز کوباقاعدہ ہدایات دی گئیں او روہاں دینی لٹریچر، ہدایات اوربینرز مہیا کئے گئے۔ روزانہ ہرمرکز کی رپورٹ لینے کے انتظام کے لئے ایک موبائل ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ منتظمہ اسلامک انسٹیٹیوٹ حافظہ ہاجرہ مدنی ٹیلی فون کے ذریعے روزانہ ہر مرکز کے بارے میں رپورٹ وصو ل کررہی ہیں۔چونکہ اسلامک انسٹیٹیوٹ یہ چاہتا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کے لئے تبلیغ وتربیت کے پروگرام جاری کئے جائیں ، لہٰذا ان کی رہنمائی کیلئے ہدایات بھی یہاں درج کی جاتی ہیں : انچارج مرکزتراویح کے لئے ہدایات ۱۔ تراویح کے درمیان میں تفسیر کا اہتمام کریں ، اس کے لیے ہر ۴ تراویح کے بعد جتنا پارہ پڑھ لیا گیا ہے، اس کے موضوعات کا مختصر تعارف کروائیں جس کا دورانیہ ۱۰ منٹ سے زیادہ نہ ہو۔ ۲۔ نماز میں سامعات کو خصوصی ہدایات دیں کہ وہ حافظات کی غلطیاں نکالنے کے سلسلے میں زیادہ اصرار نہ کریں ۔زیادہ غلطیوں والی حافظہ کی مرکز میں رپورٹ کریں ۔ ۳۔ اگر کسی دن سامعہ نہ آسکے تو انچارج خود دورانِ تراویح قرآن ہاتھ میں لے کر سنیں ۔ زیادہ چھوٹی غلطیاں نکال کر حافظہ کومت ٹوکیں ، البتہ جس جگہ پر وہ رک گئی ہے تو اگلی پوری آیت پڑھ دیں ۔ ۴۔ باجماعت نماز کے قواعد وُاصول لوگوں پر پہلے دن سے واضح کر دیں ۔ ۵۔ تراویح کا وقت ۷بجے رکھیں اور کوشش کریں کہ لوگ 8:30تک فارغ ہو جائیں ۔ ۶۔ تفسیر کے نکات پہلے لکھ کر گھر سے روانہ ہوں جو مختصر اور جامع ہونے چاہئیں ۔ ۷۔ حافظہ طالبہ کے ساتھ پہلے دن سے ہی کسی معاون طالبہ کا انتظام رکھیں تاکہ وہ اس سے دو رکرسکے۔ ۸۔ پہلے دن اسلامک انسٹیٹیوٹ کا تعارف کروائیں ، تراویح اور دورۂ تفسیر سنٹرز کی لسٹ ساتھ رکھیں ۔ ۹۔ دورۂ تفسیر جہاں کرایا جا رہا ہو وہاں اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دیا ہوابینر باہر مکان پر لگادیاجائے تا کہ