کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 110
اٹھایا جو اَواخر رمضان تک پایہٴ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ پچھلے سال اسی پانچ روزہ ورکشاپ کو ۳۸ طالبات نے ۵۵ سکولوں میں منعقد کروایاتھا۔ ان کورسز میں اول دوم سوم آنے والی طالبات کو اس سکول کے نمائندہ سمیت انسٹیٹیوٹ میں آنے کی دعوت د ی گئی۔ جہاں کورسزمیں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں نے اپنے تاثرات کا اظہا رکیا کہ انہوں نے اس مختصر کورس کے ذریعے احسن انداز میں اسلام کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے کورس کرانے والی طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انداز تعلیم بہت دلچسپ او رہمدردانہ تھا۔ سکولوں سے آنے والی نمائندہ خواتین اساتذہ نے اسلامک انسٹیٹیوٹ کاشکریہ ادا کیا کہ اس نے ان کے سکول میں ایسے مثالی ورکشاپ قائم کے اورانہیں بھی اہم معلومات اور دینی تربیت فراہم کی۔ انہوں نے آئندہ بھی انسٹیٹیوٹ سے یہ کورس کرانے کی خواہش کا اظہار کیا … یادرہے کہ شرکت کرنے والی خواتین باقاعدہ داخلہ فارم جمع کروا کر ورکشاپ میں بیٹھ سکتی ہیں ، اس کورس کے لئے باقاعدہ انسٹیٹیوٹ کی طرف سے بڑی تعداد میں نصابی کتب شائع کرائی جاتیں ہیں ۔ کورس کے اختتام پر انکے امتحانات ہوتے ہیں اور کامیاب طالبات کو باقاعدہ سر ٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں ۔ گذشتہ سال اس ورکشاپ میں رجسٹرڈ شریک خواتین کی تعداد ۲۵۱۲ تھی ، جس میں اس سال مزید اضافہ ہوجائے گا۔ان شاء اللہ (۲) نمازِ تراویح برائے خواتین کے پروگرام رمضانُ المبارک کی برکات وفیوض سے بہرہ ور ہونے کے لیے مسلمان ہر ممکن کوشش کرتا ہے نمازِ تراویح رمضان المبارک کی معروف واہم ترین عبادت ہے جس کے اہتمام کے لیے لوگ اپنی تمام مصروفیات ترک کردیتے ہیں ۔اسلامک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام گذشتہ سال چھ مقامات پر نمازِ تروایح کا اہتمام کیاگیا تھا لیکن اس سال طالبات کاجوش و ولولہ قابل ستائش ہے جس کی بدولت رمضان المبارک کے تمام دنوں میں ۲۵ مختلف مقامات پر نمازِ تراویح کے انعقاد کویقینی بنایا گیا ہے۔ ماہِ شعبان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی حافظات کلاس کے تمام اَسباق روک کر انہیں نمازِ تراویح کے لیے اسباق کااِعادہ کروایا گیا۔یاد رہے کہ وہ حافظات جو نصف سے زائد قرآن حفظ کرچکی ہوں ، انسٹیٹیوٹ کے قواعد کے تحت ان کے لئے نماز تروایح میں حفظ شدہ قرآن سنانا لازمی ہے۔ چنانچہ جو طالبات ۱۵ سے ۳۰ پارے مکمل حفظ کر چکی تھیں ، ان کی نماز تراویح پر تقرری کی گئی اور ان کو نمازِ ترایح کی امامت کی تربیت دے کر پابند کیاگیا کہ ۱۵ پارے حفظ کرنے والی طالبہ ہر روزتین چوتھائی پارہ اور مکمل