کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 109
رپورٹ صدف ریاض ’اِسلامک انسٹیٹیوٹ ‘ کی سرگرمیاں اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ (ویمن ونگ) کا شعبہٴ تدریس ’اسلامک انسٹیٹیوٹ‘… ایک عہد ساز ادارہ، عصر حاضر کی جدید اسلامی درسگاہ اور خواتین کی شخصیت کو اسلامی رنگ میں ڈھالنے کا مثالی مرکز ہے ۔خواتین وطالبات کی ۱۲/برسوں پر محیط منتشر تعلیمی کوششوں کو منظم کرنے کے لیے اس مستقل ادارے کا قیام جون ۱۹۹۷ء کو عمل میں لایا گیا۔ اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ کی جنرل سیکرٹری محترمہ رضیہ مدنی اسلامک انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں ۔ گذشتہ تین سال سے یہ اِدارہ اسلام کی سر بلندی کے لیے کوشاں ہے ۔ اس کی دینی مصروفیات وسرگرمیوں میں روز افرزوں اضافہ اس بات کا آئینہ دارہے کہ یہ ادارہ خواتین ملت کے لیے ایک آئیڈیل اور راہ نما کردار ادا کر رہا اور ان کی دینی خواہشات کی تکمیل کا باعث بن رہا ہے۔ ویسے تو اِسلامک انسٹیٹیوٹ کا ہر دن اور ہر ماہ ہی مصروف ہوتا ہے لیکن رمضان المبارک میں انتظامیہ اورطالبات کا جوش وخروش دیدنی ہوتا ہے ۔ماہِ رمضان میں اسلامک انسٹیٹیوٹ کی گوناگوں مصروفیات میں سے اہم درج ذیل ہیں : ۱۱ نومبر۲۰۰۰ ء کو اسلامک انسٹیٹیوٹ کی طالبات کے لئے قائم کردہ’اسلامک کلب‘کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں انسٹیٹیوٹ کی سابقہ وموجودہ طالبات نے شرکت کی ۔ محترمہ رضیہ مدنی نے رمضان المبارک کا پروگرام طالبات کے سامنے پیش کرتے ہوئے اس کو بھر پور کامیاب بنانے کی دعوت دی، طالبات کی توگویا دلی مراد بر آئی ۔ (۱) پانچ روزہ فہم دین ورکشاپ پانچ روزہ فہم دین کورس برائے رمضان المبارک کہنے کو ایک مختصر کورس ہے مگر اتنا جامعکہ گذشتہ سالوں میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں طالبات اس سے مستفید ہوچکی ہیں جنہیں بعد ازاں سند سے بھی نوازا گیا ۔ پانچ روزہ فہم دین کورس کے لیے ۵۰ طالبات نے۶۵ مقامات پر کورسز کا اہتمام کروانے کا بیٹرا