کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 107
’جامعہ لاہور الاسلامیہ‘ کے سالانہ امتحان ۲۰۰۰ء کے نتائج موٴرخہ ۲۳/ نومبر۲۰۰۰ء بروز جمعرات جامعہ لاہور الاسلامیہ لاہور کے کلیات(کلیۃ الشریعہ او ر کلیۃ القرآن) کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیاگیا جس میں کلیۃ الشریعہ کے پرنسپل مولانا محمد شفیق مدنی ، کلیۃ القرآن الکریم کے پرنسپل قاری محمد ابراہیم میر محمدی، وکیل الجامعہ مولانا عبد السلام فتح پوری،مولانا رحمت اللہ ، مولانا احسان اللہ فاروقی ،قاری ظہیر احمد، قاری محمدفیاض، مولانا عبد الغفار عاصم ،حافظ حمزہ مدنی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت جامعہ کے شیخ الحدیث فضیلۃ الشیخ حافظ ثناء اللہ مدنی نے فرمائی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حافظ حمزہ مدنی نے انجام دیئے ۔ شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی نے طلباء سے خطاب فرمایا۔ آپ نے علم کی فضیلت بیان کرتے ہوئے اَسلاف کی دینی اور علمی ایمان افروز کاوشوں کاتذکرہ کیا اورطلبا کو تلقین کی کہ وہ اپنے اَسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیمی میدان میں اَنتھک محنت کریں ۔ انہوں نے امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد دی اور ان کے لیے دعافرمائی ۔ اس طرح انہوں نے ناکام ہونے طلبا کومحنت و توجہ سے پڑھنے کی تلقین کی۔ ان کے بعد جامعہ کے سابق استاد مولانا عتیق اللہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو ذکر الٰہی اور اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق پیدا کرنے کی ترغیب دی اور ا س کو دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز قرار دیا۔ اس کے بعد کلیۃ الشریعہ کے پرنسپل مولانا محمد شفیق مدنی نے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا اور اول دوم سوم آنے والے طلبا کو کتب اور نقدی کی صورت میں انعام دیئے گئے ۔طلبا نے یہ انعامات وکیل الجامعہ مولانا عبد السلام فتح پوری کے دست ِمبارک سے حاصل کیے ۔ اس موقع پر جامعہ بھر میں ۱۰۰ فیصدنمبر حاصل کرکے اوّل آنے والے طالب علم قاری عبد الروٴف صغیر کے لیے مولانا محمد شفیق مدنی نے ۱۰۰۰ روپے نقدی اورکتب کے خصوصی انعام کا اعلان کیا۔ یہ انعام شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی نے اپنے دست ِمبارک سے دیا۔ اس طالب علم کو کلّیۃ القرآن الکریم کی طرف سے بھی خصوصی انعام دیاگیا۔ پروگرام کا اختتام مولانا عبد السلام کے دعائیہ کلمات سے ہوا ۔ جس کے بعد طلبہ سالانہ چھٹیوں پر اپنے گھروں کو چلے گئے۔یاد رہے کہ جامعہ میں اگلا تعلیمی سال عید الفطر کے ۱۰ روز بعد شروع ہوگا جس کے لئے داخلے شروع ہیں … امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے نام یہ ہیں :