کتاب: محدث شمارہ 244 - صفحہ 101
رپورتاژ محمد اَسلم صدیق
جامعہ لاہور الاسلامیہ میں
تقریب ِختم بخاری … محفل تجوید و قرآء ات
موٴرخہ ۲/ نومبر ۲۰۰۰ء بروز جمعرات، جامعہ لاہور الاسلامیہ، ۹۱/ بابر بلاک نیوگارڈن ٹاؤن لاہور میں تقریب ِتکمیل صحیح بخاری شریف، تجوید وقراء ت کانفرنس اور جلسہ تقسیم اسناد، جامعہ کے ایک وسیع ہال میں منعقد ہوا جس میں عالم اسلام اور عرب ممالک کی ممتاز علمی شخصیات شریک ہوئیں ، مہمانوں میں سعودی عرب کے وزیرعدل وانصاف ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آلِ شیخ، معروف سماجی شخصیت اور مفتی شیخ صالح بن غانم السدلان، بحرین کی جمعیة التربیة الاسلامیہ کے چیئرمین شیخ عادل بن عبد الرحمن جاسم المعاودہ، سعودی عرب کی نامور دینی شخصیت شیخ عبداللہ بن حمد الجلالی ، مجمع الفقہ الاسلامی جدہ کے سینئر ممبر شیخ عبداللہ مطلق، تبوک ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر محمد ابراہیم البشر، مکتبہ دارالسلام کے مدیر مولاناعبد المالک مجاہد، لندن سے تشریف لانے والے ڈاکٹر صہیب حسن، اسلام آباد سے ڈاکٹر سہیل عبد الغفار حسن،جماعت الدعوة الیٰ القرآن والسنہ کے امیر مولانا سمیع اللہ ( سابق امیر صوبہ کنڑ، افغانستان)، پشاور سے آنے والے علماء اور ڈاکٹر اسمٰعیل لبیب،سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر شیخ احمد العجلان اور ان کی معیت میں متعدد غیرملکی شخصیات، سفارتخانوں اور مشنوں کے ذمہ داران موجود تھے۔
پارکنگ اور سیکورٹی کا اعلیٰ انتظام تھا۔ سٹیج کو دلہن کی طرح سجایا گیاتھا۔ ہال کے چاروں طرف جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے تعارفی بینرز آویزں تھے۔ جامعہ کے بالائی بڑے ہال میں ہزار وں کرسیوں کا انتظام تھا، گویا طلباء اور مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہال اپنے رنگ و روپ میں ایک عظیم منظر پیش کر رہا تھا۔
لاہور سے ممتاز علماء، دانشور اور پروفیسر جامعہ کے ان پروگراموں میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہوئے تھے، جن میں شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ امجد چھتوی، مولانا قاری محمد عزیر،حافظ محمد ایوب (صدر شعبہٴ علوم اسلامیہ)پروفیسرعبد اللہ سرور(انجینئرنگ یونیورسٹی)،پروفیسر ڈاکٹر مزمل احسن شیخ، شیخ الحدیث مولانا عبد الرشید مجاہد آبادی، مولانا عبد الرزاق یزدانی ناظم جامعہ ابن تیمیہ لاہور، شیخ الحدیث جامعہ محمدیہ لوکو ورکشاپ، مولانا ابوبکر صدیق، قاری احمد میاں تھانوی، مکتبہ دارالسلام لاہورکے حافظ عبدالعظیم، پروفیسر نجیب الرحمن کیلانی، جامعہ کے سابق طالبعلم اور ادارہ بناء المساجد والمشاریع الخیریہ ،ریاض کے لاہور