کتاب: محدث شمارہ 243 - صفحہ 80
کی وجہ سے تبلیغ میں بہت زیادہ رکاوٹیں ہیں چند ایک درج ذیل ہیں ۔
1۔حکومت باقاعدہ تبلیغی جماعت کی نگرانی کرتی ہے۔
2۔حکومت مساجد کو کھل کر کام نہیں کرنے دیتی۔مثلاً۔
(1)مسجد کی چھت پر لاؤڈ سپیکرز پر بھی بہت زیادہ اعتراضات کئے جاتے ہیں ۔
(2) اندورنی سپیکرز پر بھی بہت زیادہ اعتراضات کئے جاتے ہیں ۔
(3) کسی عالم کا ویزہ حاصل کرنا بہت مشکل ہے مجھے بھی اس وقت تک ویزہ نہیں ملا جب تک میں نے ٹائی نہیں لگائی۔
3۔اسلامی کتب کا داخلہ قطعاً منع ہے۔
4۔بقول بعض عرب حضرات کو اسلامی مرکز قائم کرنے کی اجازت نہیں ۔
5۔1992ء سے پہلے تبلیغی جماعت کا داخلہ ممنوع تھا۔
6۔اب بھی تبلیغی جماعت کو بہت تنگ کیا جا تا ہے۔
افسوس کہ انہی وجوہات کی بنا پرایک بھی مقامی شخص مسلمان نہیں ہے اس سے زیادہ افسوس کیا ہو گا ان حالات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے مگر سوائے کف افسوس ملنے کے ہم کر بھی کیا سکتے ہیں ؟اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ان کو یا ان کی نسلوں کو اسلام کی دولت سے سرفراز فرمائے۔ آمین!