کتاب: محدث شمارہ 243 - صفحہ 32
مثالیں نہیں ملتیں ۔سٹالن اور پول پاٹ کی مثالیں نہیں ملتیں ۔نسلی امتیاز کی مثال نہیں ملتی جسے ڈچ چرچ نے جواز بخشا۔جنوبی امریکہ کے نسل پرست کلچر کی مثال نہیں ملتی جہاں ہمیشہ کالے لوگوں پر ظلم کیاجاتاہے۔ 3۔اسلام نے ہمیشہ نسل پرستی کے خاتمہ Genocideاور تشدد کی مخالفت کی ہے۔قرآن نے کھل کر نسلی اور قومی مسئلہ پر رائے دی ہے کہ اللہ نے قومیں اور قبائل صرف اورصرف شناخت کے لیے پیدا کیے ہیں اوراچھائی کا میعار تقویٰ ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا کہ عربی کوعجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقت نہیں ہے۔سفید آدمی کو سیاہ پر کوئی فوقیت نہیں ہے۔ 4۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ایتھوپیا کے رہنے والے حبشی غلام حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدنابلال (ہمارے سردار) کہہ کر پکارتے تھے۔ 5۔جدید مصر کے پانچ صدور میں سے دو سیاہ رنگت والے تھے۔مصر اور ہندوستان میں غلاموں نے حکومتیں کی ہیں ۔ 6۔اسلام میں منتخب زبان(عربی) تو ہے مگر کوئی منتخب قوم نہیں ہے۔چوتھی صدی عیسوی(313ء) میں رومی بادشاہ کا نسٹی ٹائن اول کے عیسائی بننے کے بعد سے آج تک عیسائیت پر یورپ کا غلبہ ہے جبکہ مسلمانوں کی قیادت بدلتی رہی ہے۔عربی اُموی حکومت(661،تا750)مخلوط عباسی حکومت (750تا1258)اور پھر عثمانی سلطنت(1458ءتا1922ء) اس کی مثالیں ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں مغل ،مصر میں فاطمی حکومت،ایران میں صفوی حکومت اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری تاریخ میں کبھی بھی ایک علاقہ کے لوگوں نے مسلم دنیا کی قیادت نہیں کی۔جبکہ یورپ نے ہمیشہ عیسائی دنیا کی قیادت کی ہے۔ان متفرق حکومتوں نے مسلم دنیا میں نسلی مساوات کو پھیلایا ہے۔اسلام کے اس غیر نسلی پالیسی کا نتیجہ ہے۔کہ کہیں بھی مسلمانوں نے کسی نسل کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی،ا س کے برعکس اسلام تبلیغ تعاون اور باہمی رشتوں سے پھیلا ہے۔ امن وامان: 1۔اہل مغرب یہ کہتے ہیں کہ اسلامی دنیا بنیادپرستی دہشت گردی کو جنم دے رہی ہے۔اگر اسلام مغرب کے مقابلے میں زیادہ سیاسی تشدد پیدا کررہا ہے تو مغرب اسلام کے مقابلے میں زیادہ شاہراہی تشدد(Street Violence) پیدا کررہا ہے۔مغربی معاشرہ اس سےزیادہ ٹھگ پیدا کررہا ہے جتنے مجاہدین اسلام پیدا کررہا ہے۔افریقہ میں سب سے بڑا مسلم شہر قاہرہ ہے اور سب سے بڑا مغربی شہر جو ہانسبرگ ہے۔قاہرہ زیادہ بڑا ہے مگر جرائم جوہانسبرگ میں زیادہ ہیں ۔