کتاب: محدث شمارہ 243 - صفحہ 12
بیزار نہیں ہوتا۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ﴾(یونس:58) ’’اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے کہو کہ (یہ قرآن اللہ کا فضل اور اس کی رحمت ہے اور ) لوگوں کو چاہئے کہ خدا کا فضل اور اس کی رحمت یعنی اس قرآن کو پاکر خوش ہوں کہ جن (دنیاوی فائدوں) کے جمع کرنے کے پیچھے پڑے ہیں، یہ ان سے کہیں بہتر ہے‘‘ ﴿ وَالَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَفْرَحُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ ۖ وَمِنَ الْأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُ ۚ﴾(الرعد:36) ’’اور (اے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم) جن (مسلمانوں) کو ہم نے (یہ)کتاب دی ہے وہ تو جو جو(اَحکام) تم پر اُتارے گئے ہیں، سب ہی سے خوش ہوتے ہیں اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں سے انکار کرتے ہیں‘‘ ﴿ وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَٰذِهِ إِيمَانًا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ﴾(توبه :124) ’’اور جس وقت کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو منافقوں میں سے بعض لوگ (ایک دوسرے سے) پوچھنے لگتے ہیں کہ بھلا اس (سورت) نے تم میں سے کس کا ایمان بڑھایا؟ سوجو (پہلے سے) ایمان رکھتے ہیں، اس (سورت) نے ان کا تو ایمان بڑھایا اور وہ اپنی جگہ خوشیاں مناتے ہیں‘‘ آخری آیت میں جو اللہ تعالیٰ نے بتلایا کہ اہل ایمان قرآن کی سورت کے نازل ہونے سے مستبشر ہوتے ہیں تو استبشار سے مراد فرحت اور سرور ہے اور یہ فرحت اس لیے ہے کہ وہ اپنے دلوں میں قرآن کے اُترنے سے ایمان کی حلاوت،لذت اور بشاشت محسوس کرتے ہیں ۔لذت ہمیشہ محبت کے بعد پیدا ہوتی ہے۔جب کوئی کسی چیز سے محبت رکھتاہے پھر اسے پالیتا ہے تو اسے اس کی لذت بھی حاصل ہوتی ہے۔ پس ذوق پسندیدہ چیز کو پالینے کا نام ہے۔لذت ظاہری کی مثال یوں سمجھنی چاہیے کہ انسان کی پہلے یہ حالت ہوتی ہے کہ کھانے کی اشتہا رکھتا ہے۔اس وقت اسے کھانے کی محبت ہوتی ہے جب اسے چکھتا اور تناول کرتا ہے تو اس کی لذت اور حلاوت محسوس کرتاہے۔نکاح اور اسی قسم کی اور چیزوں کی لذت بھی ایسی ہے۔ اللہ کی محبت: خلقت میں کوئی محبت اتنی بڑی،اتنی کامل اور اتم نہیں ہے جس قدر اہل ایمان کو اپنے رب سےہوتی ہے۔تمام کائنات میں کوئی چیز سوائے اللہ تعالیٰ کے ایسی نہیں ہے جسے بلاواسطہ کسی دوسری چیز کے محض اس کی ا پنی ذات کی خاطر،ہرحیثیت سے دوست رکھا جائے۔اللہ کے سوا جس سے بھی محبت کی