کتاب: محدث شمارہ 242 - صفحہ 45
عظام کو بھی مقلد بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو اپنی زندگی میں تقلید ناسدیدسے نفرت کرتے رہےاور اس کے خلاف بعض تصنیفات سپرد قلم کر گئے ہیں دیکھئے امام ابن قیم اور ان کے استاذ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کو حنبلی مقلد لکھا جا تا ہے اور یہ پروپیگنڈہ حنفی مقلد ین بڑی شدومد سے کرتے ہیں ۔
حالانکہ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید کے خلاف لکھی ہوئی کتاب رسالۃالتقلید کے نام سے آج بھی لائبریریوں میں موجود ہے جس میں انہوں نے اتباع و اطاعت کو فرض اور تقلید کو حرام قراردیا ہے بلکہ مقلدین کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلکہ اماموں کے مخالفین میں شمار کیا ہے اور اسی کتاب کے صفحہ 75پرانہوں نےاپنے استاذ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے حنبلی مقلد ہونے کی نفی خود شیخ سے ہی ثابت کی ہے۔اس کے برعکس اہل تقلید انہیں مقلد بنانے کی سعی کرتے رہتے ہیں اسی طرح امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ کی رد تقلید پر کتاب "الرد علي من اخلد الي الارض وجهل ان الاجتهاد في كل زمان فرض"موجود ہے اور ابن دقیق العید کے بارےمیں ڈاکٹر عامر حسن لکھتے ہیں ۔
"وعلي ا لرغم من انه عرف كواحد من ائمة ا لمالكية والشافعية فهو في الحقيقة خرج عن دائرة التقليد في المذهبين الي دائرة الاجتهاد ذكر ذلك كل من عاصرة وعرفة عن كتب قال الادنوي وكتب له طريقة المجتهدين وقري بين يديه فاقر عليه ولا شك انه من اهل الاجتهاد وما ينازع في ذلك الا من هو من اهل العناد"( مقدمۃ الافتراح فی بیان الاصلاح ،ص 42)
"اس کے برعکس کہ وہ آئمہ مالکیہ یا شافعیہ کے ایک عالم ہونے کی حیثیت سے مشہور ہیں مگر درحقیقت وہ ان دونوں مذاہب کی تقلید کے دائرے سے نکل کر مرتبہ اجتہاد پر فائز ہیں اس بات کو ان کے معاصرین نے اور انہیں قریب سے جاننے والوں نے ذکر کیا ہے ۔جیسا کہ ادنوی رحمۃ اللہ علیہ کا مشہور قول ہے کہ ان کے سامنے اہل اجتہاد کا طریقہ لکھا اور پڑھا گیا جسے انہوں نے برقرار رکھا اور یہ بات شک وشبہ سے بالا ہے کہ وہ اہل اجتہاد سے ہیں اور سوائے ضدی لوگوں کے کوئی شخص اس بات میں اختلاف نہیں کرتا ۔
اسی طرح دیگر بہت سے اہل علم کو مقلدین حضرات اپنے رنگ میں رنگنے کی پوری کوشش کرتے رہتے ہیں ۔حالانکہ تقلید کے خلاف ان کی تصنیفات دستیاب اور ان کے غیر مقلد ہونے پر تصریحات موجود ہوتی ہیں ۔
کیا اہلحدیث صرف ڈیڑھ سو سال پہلے وجود میں آئے؟:
رہا ان کا یہ دعویٰ کہ"تقریباً ڈیڑھ سو سال سے ایک فرقہ نکلا ہے جس نے ان چاروں اماموں سے علیحدہ اپنی جماعت بنائی ہے"(ص18)اس سے ان کا اشارہ اہلحدیث کی طرف ہے جنہیں یہ