کتاب: محدث شمارہ 242 - صفحہ 37
147۔پھر مسنون دعاؤں میں سے جو دعا زیادہ پسندہو، پڑھےاور اللہ سے دعاکرے۔ تیسری اور چوتھی۔رکعت: 148۔ پھر (تشہد کے بعد )وجوباًاللہ اکبر بیٹھے بیٹھے تکبیر کہنا مسنون ہے ۔ 149۔اور کبھی ہاتھ اٹھالے۔ 150۔پھر تیسری رکعت کے لیے کھڑاہو ،یہ رکعت ، بعد والی (چوتھی ) رکعت کی طرح رکن ہے۔ 151۔چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہوتے وقت بھی اسی طرح کرے۔ 152۔لیکن کھڑے ہونے سے پہلے بائیں پاؤں پر اطمینان سے برابر بیٹھے یہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ واپس آجائے۔ 153۔پھر ہاتھوں کا آسرالیتے ہوئےاسی طرح کھڑا ہو جیسے دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتے وقت کیا تھا ۔ 154۔پھر تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ و جوباًپڑھے۔ 155۔کبھی کبھی اس کے ساتھ کوئی آیت یا اس سے زیادہ ملالے۔ قنوت نازلہ اور اس کا موقع: 156۔ مسلمانوں پر جب کوئی مشکل آفت یا مصیبت آپڑے تو نمازی کے لیے مسنون ہے کہ وہ قنوت پڑھ کر مسلمانوں کے لیے دعائیں کرے۔ 157۔رکوع کے بعد جب دعا(ربنا ولك الحمد)پڑھ چکے تو یہ وقت قنوت پڑھنے کا ہے۔ 158۔اس کے لیے کوئی مقرر اور متعین دعا نہیں بلکہ موقعہ و محل کی مناسبت سے کوئی دعا کر لے۔ 159۔یہ دعا پڑھتے وقت ہاتھ اٹھائے۔ 160۔(نمازی)امام ہو تو یہ دعا بلند آوز سے پڑھے ۔ 161۔ مقتدی (دعا سن کر) آمین کہیں ۔ 162۔(دعاسے) فارغ ہوکر اللہ اکبرکہہ کر سجدہ میں چلاجائے۔ وتر کی دعاء قنوت اس کا موقعہ اور الفاظ : 163۔وتروں میں دعائے قنوت کبھی کبھار پڑھنا مسنون ہے۔ 164۔قنوت نازلہ کے بر خلاف اس کا موقع رکوع سے قبل ہے۔[1] 165۔وتر کے قنوت میں دعا پڑھے۔ "اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ، وَبَارِكْ
[1] وتر کا قنوت رکوع سے قبل اور بعد میں جا ئز ہے۔(مترجم)