کتاب: محدث شمارہ 242 - صفحہ 33
تقریباً برابر کرنا مسنون ہے۔
79۔ رکوع اور سجدوں میں قرآن کریم پڑھنا جائز نہیں ۔
رکوع کے بعد سیدھے کھڑے ہونا:
80۔پھر رکوع سے سر اٹھانے یہ نماز کارکن ہے۔
81۔رکوع کے بعد سیدھا کھڑا ہو کر یہ دعا پڑھے۔ (سَمِعَ اللّٰهُ لِمَن حمِده،)یہ پڑھنا واجب ہے۔
82۔سیدھے کھڑے ہوتے ہوئے ذکر کردہ طریقہ کے مطابق رفع الیدین کرے۔
83۔پھر اطمینان سسے سیدھا کھڑا ہویہاں تک کہ ہر ہڈی اپنی جگہ پر آجائے ۔یہ اطمینان سے سیدھا کھڑا ہو نا رکن ہے۔
84۔اس قیام میں دعا(ربنا ولك الحمد)پڑھے یہ دعا پڑھنا ہر نمازی پر واجب ہے خواہ وہ مقتدی ہو۔ یہ دعا قیام (قومہ) میں پڑھے (سَمِعَ اللّٰهُ لِمَن حمِده،)سیدھے کھڑے ہوتے ہوئے پڑھے ۔
85۔جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے کہ رکوع اور قیام طول میں برابر ہو۔
سجود :
86۔پھر اللہ اکبر کہے ۔ یہ کہنا واجب ہے۔
87۔اور کبھی (تکبیر کہتے ہوئے) رفع الیدین کرے۔
ہاتھوں کا آسرالینا :
88۔پھر ہاتھوں کے سہارے سجدوں کے لیے جھکے اور گھٹنوں سے پہلے ہاتھ (زمین پر) رکھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی حکم دیا اور یہی عمل آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کی طرح بیٹھنےسے منع فرمایا اس لیے کہ وہ اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھتا ہے جو اس کی اگلی ٹانگوں میں ہوتے ہیں ۔
89۔جب سجدہ کرے تو ہتھیلیاں پھیلا کر زمین پر رکھے سجدہ نماز کارکن ہے۔
90۔انگلیاں ملاکر اور جوڑ رکھے۔
91۔انہیں قبلہ کی طرف سیدھی رکھے۔
92۔ہتھیلیاں کندھوں کے برابر رکھے۔
93۔ہتھیلیاں کبھی کانوں کے برابر رکھ لے۔
94۔باز وزمین سے بلندرکھےاور کتے کی مانند زمین پر نہ پھیلائےیہ واجب ہے۔
95۔اپنی ناک اور پیشانی زمین پر ٹکائے یہ رکن ہے۔