کتاب: محدث شمارہ 242 - صفحہ 27
سترہ کی بلندی: 20۔ضروری ہے کہ سترہ زمین سے ایک یا دو بالشت بلند ہو، اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "إذا وضع أحدكم بين يديه مثل مؤخرة الرحل فليصل ولا يبال من مر وراء ذلك" "جب تم میں سے کوئی اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز رکھ لے تو نماز پڑھتا رہے اور اس سے ورے گزرنے والوں کی پرواہ نہ کرے"[1] 21۔نمازی عین سترہ کی طرف متوجہ ہو کیونکہ سترہ کی طرف نماز پڑھنے کا یہی ظاہری مطلب ہے۔ بالکل سامنے کھڑےہونے کی بجائے کچھ دائیں یا بائیں جانب ہو نا ثابت نہیں۔ 22۔زمین میں گاڑی ہوئی لکڑی ،درخت ستون کی طرف چار پائی پر بستر میں لیٹی عورت کی طرف اور جانور ،خواہ اونٹ ہی کیوں نہ ہو سب کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا جائز ہے۔ قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کی حرمت: 23۔قبروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا قطعاً جائز نہیں قبریں انبیاء کی ہوں یا کسی اور کی۔ نمازی کے سامنےسے گزرنے کی حرمت خواہ مسجد حرام ہی ہو: 24۔نمازی کے سامنے سترہ ہوتو نمازی کے آگے سے گزرنا جائز نہیں اس بارہ میں مسجد حرام اور دیگر مساجد کا کوئی فرق نہیں عدم جواز میں تمام مساجد برابر ہیں اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان عام ہے۔ "لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْهِ مِنْ الإِثْمِ ، لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ ، خَيْراً لَهُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ" کہ"نمازی کے آگے سے گزرنےوالے کو اگر اپنے اس عمل کے گناہ کا علم ہو تو وہ گزرنے کی بجائے چالیس برس انتظار کرنا برداشت کرے" اس سے نمازی اور اس کے سجدہ کی درمیانی جگہ سے گزرنا مراد ہے۔[2] نمازی کا اپنے سامنے سے گزرنے والوں کو روکنا واجب ہے خواہ وہ مسجد حرام ہو: 25۔جو شخص سترہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھ رہا ہو، اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے سامنے سے کسی کو گزرنے دے جیسا کہ ایک حدیث پہلے گزرچکی ہے کہ"تو اپنے سامنے سے کسی کو نہ گزرنے دے"۔۔۔اسی طرح ایک اور حدیث ہے۔ "إذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ إلَى شَيْءٍ يَسْتُرُهُ مِنْ النَّاسِ , فَأَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَجْتَازَ بَيْنَ يَدَيْهِ
[1] اس حدیث سے اشارہ ملتا ہے کہ سترہ کے لیے زمین پر خط کھینچناکافی نہیں ۔اس بارہمیں مروی حدیث ضعیف ہے۔ [2] مطاف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی حالت میں لوگوں کا آپ کے سامنے سے گزرنا صحیح ثابت نہیں اور اس میں یہ بھی ذکر نہیں کہ لوگ آپ کی سجدہ کی جگہ کے اندر سے گزرے تھے۔