کتاب: محدث شمارہ 242 - صفحہ 22
احكام و مسائل تحریر : شیخ محمد ناصر الدین البانی مترجم:پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی آداب نماز [اردو ترجمہ تلخيص صفة صلاة النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم ] (محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت سے اہل علم بخوبی واقف ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلاف کا ساقوت حافظہ عطا فرمایا۔اسماء رجال اور تحقیق حدیث کے سلسلہ میں روئے زمین پر کم از کم دور حاضر میں آپ جیسا کوئی دوسرا آدمی نظر نہ آیا آپ کی بہت سی تصانیف منصہ شہود پر آکر اہل علم اور قدر دان حضرات سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ آپ کی مشہور زمانہ تالیف صلوۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس میں آپ نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا مکمل نقشہ فرمایا ہے یہ کتاب تمام مسلمانوں کے لیے انمول تحفہ ہے اس کا اردو ترجمہ ہو چکا ہے اور مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے۔ علامہ موصوف نے اپنی اس کتاب کی تلخیص بھی شائع کی تھی جس میں انتہائی اختصار مگر حددرجہ جامعیت کے ساتھ نماز کے احکام بیان کئے گئے ہیں ۔ الحمد اللہ اس مختصر کتاب کا ترجمہ کرنے کی سعادت راقم الحروف کے حصہ میں آئی ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے سابقہ تراجم کتب و نگار شات کی طرح اسے بھی برادران اسلام کی اصلاح کے لیے نافع اور میرے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔ قارئین سے التماس ہے کہ اپنی دعاؤں میں راقم کو میرے والد محترم مولانا ابو سعید عبدالعزیز سعیدی مرحوم اور اساتذہ کرام کو بھی یاد رکھیں ۔(مترجم) مقدمہ : إن الحمد للَّه نحمده ونستعينه ونستغفره ونعوذ باللّٰه من شرور أنفسنا ومن سيات أعمالنا من يهده اللّٰه فلا مضل له ومن يضلل فلا هادى له واشهد أن لا اله إلا اللّٰه وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله امابعد۔۔۔میرے فاضل دوست المکتب الاسلامی کے مالک جناب الاستاذ زہبرالشادیش نے مجھے تجویز پیش کی کہ میں اپنی کتاب صفة صلاة النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم من التكبير إلى التسليم كأنك تراهاکی تلخیص اور اختصار کر کے اس کی عبارت کو عامتہ الناس کے لیے سہل ترکردوں ۔ میں نے اسے ایک بابرکت تجویز سمجھا اور ایک زمانہ سے میرے ذہن میں بھی اس قسم کا خیال آرہا تھا اب خصوصاً جب ایک بھائی اور دوست سے یہ تجویز سنی تو اس نے مجھے آمادہ کیا کہ میں اپنی کثیر علمی مصروفیات کے باوجود