کتاب: محدث شمارہ 240 - صفحہ 64
چوتھا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں : اللَّهُمَّ ربَّ النَّاسِ ، أَذْهِب الْبَأسَ ، واشْفِ ، أَنْتَ الشَّافي لا شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ ، شِفاءً لا يُغَادِرُ لا يغادر سقما[1] "اے اللہ! تو لوگوں کا پروردگار ہے،تکلیف دورفرما اور شفا بخش کیونکہ تو شفا بخشنے والا ہے ۔تیری شفا کے علا وہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کوجڑ سے اکھاڑ دے" پانچواں طریقہ:۔ مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر آخری تین سورتیں پڑھیں اور اس پر دم کریں ۔[2] نظر بد کے علاج کے عملی نمونے: پہلانمونہ:میں چند رشتہ داروں سے ملنے گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک بچے نے کچھ دنوں سے ماں کادودھ پینا چھوڑ دیا ہے۔حالانکہ اس سے پہلے وہ فطرت کے مطابق ماں کا دودھ پیا کرتاتھا۔میں نے اس بچے کو منگوایا اور معوذات اور دیگر اور مسنون دعائیں پڑھ کر اس پر دم کردیا،اسے واپس لے جایا گیا تو اس نے فوراً دودھ پینا شروع کردیا۔وللہ الحمد دوسرا نمونہ:۔ مڈل سکول کا ایک طالب علم انتہائی ذہین،فصیح وبلیغ اورقادر الکلام تھا،متعدد مواقع پر وہ سکول کےطالب علموں کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریریں کیا کرتا تھا۔ایک دن اس کی بستی میں رہائش پزیر ایک لڑکا فوت ہوگیا،وہ اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ تعزیت کے لیے گیا تو وہاں بھی اس نے لوگوں کو وعظ کیا شام ہوگئی تو وہ گونگا ہوگیا اور بولنے سے عاجز تھا۔اس کا والد بہت گھبرا گیا،اسے فوراً ہسپتال میں لے کر گیا۔اس کے مختلف ٹیسٹ ہوئے ایکسرے لئے گئے لیکن مرض کا پتہ نہ چل سکا،بالآخر اس کا باپ اسے میرے پاس لے آیا،اسے دیکھتے ہی میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے،کیونکہ میں اس لڑکے کی دینی سرگرمیوں سے واقف تھا۔ا س کے باپ نے مجھے پورا قصہ سنایا تو مجھے یقین ہوگیا کہ یہ نظر بد کا شکار ہواہے۔میں نے اس پر معوذات کو پڑ ھ کر دم کیا اور پانی پر نظر بد والا دم پڑھ کر اس کے باپ کو دیا اور اسے تلقین کی کہ لڑکا اس پانی کو سات دن استعمال کرے،اسے پئے اور اس سے غسل کرے۔سات روز بعد وہ دوبارہ میرے پاس آیا تو پہلے کی طرح بولتا تھا اور بالکل تندرست تھا۔میں نے اسے نظربد وغیرہ سے بچنے کے لیے چند احتیاطی اذکار سکھائے تاکہ وہ انہیں صبح وشام پڑھ کر آئندہ کے لئے نظر بد سے محفوظ رہے۔ تیسرا نمونہ:۔یہ واقعہ خود ہمارے گھر میں ہوا۔ایک شخص ا پنی بوڑھی والدہ کو لے کر آیا خود میرے پاس بیٹھ گیا اور مجھے والدہ کے متعلق کچھ بتانے لگ گیا اور اس کی والدہ میرے گھر والوں کے پاس چلی گئی۔میں نے اسے بلوا کر اس پر دم کیا اور و ہ دونوں چلے گئے میں اپنے گھر میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ گھر میں کیڑے ہی کیڑے ہیں ۔میرے گھر والوں نے گھر کی صفائی کی لیکن اچانک یہ کیڑے پھر ظاہر ہوئے اور گھر کے تمام کمروں میں پھیل گئے۔میں نے گھر والوں سے پوچھا کہ یہ جو بوڑھی عورت آئی تھی،
[1] بخاری ومسلم۔ [2] البخاری باب المعوذات کتاب فضائل القرآن۔