کتاب: محدث شمارہ 240 - صفحہ 5
جال بچھا ہوا ہےنہ تو سابقہ حکمرانوں کی نگاہ اس علاقے پر پڑی اور نہ ہی کسی این جی اوز نےاس عوامی مسئلہ کی نشاندہی کی، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر ہم بیدار ہونے کے لیے بہت بڑی چوٹ کے منتظر کیوں رہتے ہیں ۔
18،19/جولائی کو یونیف کے تعاون سے حکومت پنجاب کے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے "بچوں کے حقوق کے معاہدہ"کے متعلق ایک بڑےہوٹل میں سیمینارمنعقد کرایا گیا۔ وفاقی حکومت چاروں صوبائی حکومتوں اور این جی اوز کے نمائندوں کے علاوہ بچوں کے حقوق پر تحقیق کرنے والے دانشوروں نے اس میں شرکت کی، صوبائی وزیرمس شاہین عتیق الرحمٰن اس سیمینارکی مہمان خصوصی تھیں اس دو روزہ سیمینار میں چھ مطالعاتی گروپ تشکیل دئیے گئے ،ان گروپوں نے بچوں کی رجسٹریشن بچوں کے لیے ہیلتھ ایجوکیشن چائلڈلیبر(بچوں کی مزدوری)بچوں کے لیے انصاف اور گھروں سے بھاگنے والے اور گم شدہ بچوں کے مسائل جیسے موضوعات پر تفصیلی غور و فکر کے بعد سفارشات مرتب کیں ۔یہ عجب سوئےاتفاق ہے کہ جن دنوں یہ سیمینار ہو رہا تھا اس سے کئی روز پہلے قومی پریس میں مانگا منڈی کے بچوں کے متعلق خبریں شائع ہو چکی تھیں مگر اس سیمینار کے شرکاء میں سے کسی نے بھی اس موضوع پر اظہار خیال مناسب نہ سمجھا ۔ شرکا کو صرف یہی ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی روشنی میں اپنی سفارشات مرتب کریں ۔ان جی اوز کے بعض نمائندوں کی سوچ بے حد سطحی اور زمینی حقائق سے غیر منطبق تھی ۔ایسے سیمینارز"گفتند،نشتند،،خواستند" کی عمدہ مثال ہوتے ہیں ۔
اس سے پہلے کہ بچوں کے مسائل ان کی وجوہات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بچوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جائے مناسب ہو گاکہ"The Convention of the Rights of the Child"کی چند اہم شقوں کا بیان ہو جا ئے (CRC)کی کل 54دفعات ہیں جن میں درج ذیل دفعات قابل توجہ ہیں ۔۔
1۔اٹھارہ سال سے کم عمر کے تمام لڑکوں اور لڑکیوں کو بچہ مانا جائے گا ۔
2۔بچوں کے ساتھ ان کے یا ان کے والدین اور سر پرست کے رنگ نسل عقیدے مذہب زبان ملک قوم قبیلے ،پیدائش کی جگہ ،سیاسی رائے ،رتبے جائیدادیا کسی معذوری کی وجہ سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا ئے گا۔
3۔بچوں کے بارےمیں کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت عدالتیں ،رضا کار ادارے،یاسرکاری کار کن بچےکے بہترین مفاد کو ہمیشہ سامنے رکھیں گے۔
4۔زندہ رہنا ہر بچے کا پیدائشی حق ہے اور تمام ممالک اس بات کی پوری کوشش کریں گے کہ پیدا ہونے والے بچے کی جان کی حفاظت کی جا ئے اور اس کی اچھے طریقے سے پرورش کی جا ئے۔
5۔حکومت اس بات کا خیال رکھے گی کہ بچے عام حالات میں اپنے ماں باپ کی شفقت سے محروم نہ