کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 74
محدث مبارکپوری مولانا محمد فاروق چریا کوٹی (م1327ھ) اور مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی (1330ھ) سے حاصل کی مولانا حافظ نذیر احمد خان دہلوی مترجم قرآن مجید (م1331ھ) سے بھی استفادہ کیا مولوی شاہ محمد مسلکا حنفی تھے لیکن مولانا عبد الرحمٰن محدث مبارکپوری (م1353ھ) سے بہت زیادہ تعلق تھا اور مولانا مبارکپوری سے سب سے زیادہ استفادہ کیا۔ مولوی شاہ محمد علم وتحمل کا حسین امتزاج تھے شرافت اور توکل میں سلف صالحین کی یادگار تھے۔1391ھ)میں 70سال کی عمر میں انتقال کیا۔[1] مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی: مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی مشاہیر علماءمیں سے تھے ان کی ساری زندگی درس وتدریس میں بسر ہوئی اور نصف صدی تک آپ تفسیر و حدیث اور فقہ کی تدریس فرماتےرہے ان کا طریقہ درس بہت دل آویز تھا بڑی تحقیق سے طلباء کو درس دیتے تھے 1897ء/1314ھ میں ریاست جے پور کے ایک شہر کھنڈیلہ میں پیدا ہوئے ۔آپ نے جن اساتذہ سے علوم دینیہ میں تعلیم حاصل کی ان کے نام یہ ہیں ۔ مولانا الوہاب دہلوی صدری (م1351ھ) مولانا عبد الوہاب انصاری دہلوی المعروف حکیم نابینا (م1338ھ) مولانا حافظ عبد الرحمٰن شاہ پوری(م1363ھ) مولانا عبدالرحمن ولایتی (1330ھ)مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی (م1381ھ) مولانا حافظ عبد اللہ محدث روپڑی (م1384ھ) مولانا عبد القادرلکھوی (م1342ھ) اور مولانا عطاء اللہ لکھوی (م1952ء) مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی کے تلامذہ کی فہرست بھی طویل ہے مشہور تلامذہ یہ ہیں ۔مولا نا اسماعیل ذبیح (م1976ء مولانا محمد عطاء اللہ حنیف (م1987ءمولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی اور مولانا عبد الخالق رحمانی ۔ مولانا عبد الجبار تصنیف و تالیف کا بھی عمدہ ذوق رکھتے تھے۔آپ کی تصانیف یہ ہیں ۔ ازالۃ الحیرۃ عن فقاہۃابی ہریرۃ رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ (عربی) 2۔نسبت محمدی (اردو) التبیان فی مسئلہ الایمان (عربی) 4۔مقاصد الامامہ (اردو) 5۔اتمام الحجہ (اردو) 6۔الانصاف فی رفع الاختلاف (اردو) 7۔مقدمہ صحیح بخاری (عربی) 8۔حاشیہ صحیح البخاری (عربی) مولانا عبد الجبار نے 2ربیع الاول 1382ھ/4/اگست 1962ءاوکاڑہ میں وفات پائی ۔[2] ڈاکٹر تقی الدین الہلالی مراکشی: ڈاکٹر تقی الدین الہلالی مراکشی ندوۃ العلماء لکھنؤ میں عربی ادب کے پروفیسر رہے مولانا عبد الرحمٰن مبارکپوری سے حدیث اور فقہ الحدیث میں استفادہ کیا۔دارالعلوم ندوۃ العلماء میں مدتوں عربی
[1] ایضاًص101 [2] االاعتصام لاہور 2دسمبر 1949ء24اگست 1962ء۔