کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 69
3۔مولانا محمد سلیم فراہی (م1334ھ) 4۔مولانا فیض اللہ مؤی(م1316ھ) 5۔مولانا سلامت اللہ جے راج پوری(م1322ھ) 6۔مولانا محمد فاروق چڑیا کوٹی (م1327ھ) 7۔مولانا حافظ عبد اللہ غازی پوری(م1337ھ) 8۔ مولانا عبد الرحمٰن جیراج پوری(م1315ھ) 9۔مولانا قاضی محمد بن عبد العزیز مچھلی شہری (م32ھ) 10۔مولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی (م1320ھ) 11۔علامہ حسین بن حسن انصاری الیمانی (م1327ھ) تدریس :مولانا عبد الرحمٰن مبارکپوری نے فراغت تعلیم کے بعد درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور تدریس کا آغاز اپنے قصبہ مبارک پورسے کیا ۔وہاں ایک مدرسہ "دارالتعلیم "کے نام سے قائم کیا۔ تھوڑا عرصہ بعد آپ بلرام پور (گونڈہ )چلے گئے۔وہاں آپ نے ایک دینی مدرسہ کی بنیاد رکھی اور درس و تدریس کاسلسلہ شروع کیا۔کچھ عرصہ بعدبلرام پورے اللہ نگر (گونڈہ ) چلے گئے اور وہاں تدریسی خدمات انجام دیں اس کے بعد مدرسہ سراج العلوم گونڈہ تشریف لے گئے ۔یہاں کافی مدت تک درس و تدریس فرماتے رہے اس کے بعد مولانا مبارکپوری کے استاد مولانا حافظ عبد اللہ محدث غازیپوری(م1337ھ)جو مدرسہ احمدیہ آرہ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے نے آپ کو مدرسہ احمدیہ آرہ طلب فرمالیا۔چنانچہ آپ مدرسہ آرہ تشریف لے گئے اور وہاں اپنے استاد کے ساتھ مدتوں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے مدرسہ احمدیہ آرہ میں آپ کی علمی قابلیت کاشہرہ ہوگیا اور اہل مدارس کی نظر آپ پر اٹھنے لگی۔چنانچہ مدرسہ دارالقرآن والسنہ کلکتہ کے ناظم نے آپ کو اپنے مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دینے کی دعوت دی ۔چنانچہ آپ مولانا حافظ عبد اللہ غازی پوری کی اجازت سے کلکتہ چلے گئے۔[1] چنانچہ مولانا سید عبد الحی حسنی (م1341ھ)لکھتے ہیں ۔ ثم ولي التدريس بالمدينة الا حمديه ببلدة أره فدرس وافاده زمانا ثم انتقل الي مدرسة دارالقرأن والسنة في كلكته فدرس بها مدة[2] مولانا مبارکپوری کے تدریسی سفر کی یہ آخری منزل تھی اس کے بعد کسی مدرسہ میں نہیں گئےاور تصنیف و تالیف میں مشغول ہوگئے۔[3] تلامذہ:مولانا مبارکپوری نے زندگی کابیشتر حصہ درس وتدریس میں گزارااس لیے ان کے تلامذہ کی فہرست طویل ہے تاہم یہاں آپ کے چند مشہور تلامذہ کامختصر تعارف پیش کیا جا تا ہے۔ مولانا عبد السلام مبارکپوری : مولانا عبد السلام مبارکپوری مشاہیر علماءمیں سے تھے ۔آپ 1241ھ میں مبارک پور میں پیدا ہوئے ۔آپ نے علوم اسلامیہ کی تحصیل مولانا حافظ عبدالرحیم مبارکپوری (م1320ھ)مولانا حسام الدین مؤی (م1310ھ)مولانا عبد الرحمٰن مبارکپوری (م1353ھ)مولانا قاضی محمد مچھلی شہری
[1] تذکرہ علمائے اعظم گڑھ ص144۔145۔ [2] نزہتہ الخواطر ج8ص242۔ [3] ایضاً۔