کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 54
معلوم ہوتا ہے کہ فاضل کالم نگار ڈاکٹر جمیل جالبی جیسے نابغہ عصر اور اُردو زبان کے جید عالم کی مذکورہ بالاسیکولرازم کی تعریف سے کچھ زیادہ مطمئن نہیں ہیں ۔اسی لیے وہ برطانوی خاتون اخبار نویس ایماڈ نکن،(بریکنگ دی کرفیو،کی مصنفہ) کی اس مسئلہ کے متعلق رائے کاجواب دیتے ہیں ،وہ لکھتی ہے:
"پاکستان میں مذہب کے لئے جوبڑی لڑائی لڑی جارہی ہے اس کے حوالے سےاردو میں کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔مثلا سیکولر ازم کا اُردو میں کوئی ترجمہ نہیں ہے۔پاکستان کے مذہبی طبقات اور مولوی حضرات اور سیکولرازم کی مخالفت تو کرتے ہیں مگر انھیں اس لفظ کے معنی نہیں آتے۔"
ایمان ڈنکن مزیدلکھتی ہے:
"اُردو میں سیکولر اور سیکولرازم کا جوقریب ترین ترجمہ رائج ہے وہ لادین اور لادینیت ہے۔۔۔لادینیت کو سیکولرازم کے مترادف اور ہم معنی کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔سیکولرازم کا درست مطلب ہے۔مذہبی غیر جانبداری وہ لکھتے ہے کہ پاکستان میں ایک بڑے ادیب نے مجھے بتایا کہ جب ہم پہلے سیکولرازم کےبارے میں لکھنا چاہتے تھے تو بھی لفظ سیکولرزم اردو میں لکھ دیتے تھے کیونکہ اردو زبان میں اس کا ہم معنی یا مترادف موجود ہی نہیں لیکن مذہبی حلقوں نے سیکولرازم کے لفظ کو ناپسندیدہ قرار دے کرمسترد کردیا اور اس کی جگہ لادینیت لفظ کی سرپرستی شروع کردی اور اب گذشتہ دس برسوں سے یہ لفظ اخباروں میں دیکھنے میں نہیں آتا۔اس کی جگہ لادینیت رائج ہوچکا ہے۔(حوالہ ایضاً)
تنویر قیصر صاحب نے نجانے برطانوی صحافی ایمان ڈنکن کا مذکورہ بالاطویل اقتباس اس اصطلاح کے اُردو مترادف کے بارے میں ابہام کو دور کرنے کے لئے یا اس ابہام کو مزید بڑھانے کےلئے درج کیاہے۔ایما ڈنکن کامعاملہ تو سمجھ میں آتاہے کہ اُردو زبان کے مترادف کے بارے میں اس کا مبلغ علم اتنا ہی ج تنا کہ اسےہمارے سیکولر دانشوروں نے ملاقاتوں کے دوران چوگا دیاہوگا۔مگر ہمارے صحافی حضرات کا یہ کہنا کہ اردو میں سیکولرازم کا کوئی مترادف ہی نہیں ہے،نے حد حیران کن امر ہے۔ایما ڈنکن نے اہل پاکستان کو ان کی جہالت پرمتنبہ کرتے ہوئے انہیں درس دیا ہے کہ سیکولرازم کا درست مطلب مذہبی غیر جانبداری ہے۔لیکن معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی جہالت یا انگریزی لغت مرتب کرنے والے ماہرین لسانیات (Lexico Graphers)کی جہالت کے بارے میں آگاہ نہیں ہیں ۔سیکولرازم کادرست مطلب اگر اردو زبان میں واقعی مذہبی غیر جانبداری ہے تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ انگریزی لغات اور انسائیکلو پیڈیا میں سیکولرازم کی وضاحت کے ضمن میں "Religions" یا کم از کم"Religions indifference"جیسےالفاظ آخر استعمال کیوں نہ کئے گئے۔انہی لغات میں سیکولرازم کے لئے"Anti-Religion" کے واضح الفاظ استعمال کئے گئے ہیں ۔ایماڈنکن یا ہمیں پاکستان کے کوئی روشن خیال دانشور ہی سمجھائیں کہ ہم انگریزی زبان کی معروف لغات کے مقابلے میں