کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 50
سیکولر ازم: (آکسفورڈ ڈکشنری میں سیکولرازم کی تعریف درج ذیل الفاظ میں کی گئی ہے: “The doctrine that morality should be based solely on regard to the well.being of mankind in the present life, to the exclusion of all consederations draum from belief in God or in a fututure state,”
[1] جے ایچ نیو مین(1873ء)لکھتا ہے:Bishops were now great seular magistrates” یعنی"بشپ اب بہت بڑے سیکولر مجسٹریٹ بھی بن گئے۔"۔۔۔Tennyson(1875ء) کوئین میری پر نظم میں کہتا ہے: “A Secular kingdom is but as the body laching a sout.” یعنی"ایک سیکولر سلطنت کی مثال ایسے ہے جیسے ایک جسم روح کے بغیر" 2۔ایک ایسا ادب،تاریخ،آرٹ(موسیقی) یا مصنفین اور فنکار جو مذہب سے نہ ہی متعلق ہوں نہ ہی جن کا مقصد مذہب کی خدمت بجالانا ہو،ان تمام کو سیکولر کانام دیاجاتا ہے: 3۔سیکولر تعلیم کے بارے میں آکسفورڈ ڈکشنری کے الفاظ ہیں : “OF education instruction, Relating to non.religions ,subjects .In recent use often in playing the exclusion of religions teaching from education.” "ایک تعلیم سیکولر سے مراد ایسی تعلیم ہے جوغیر مذہبی مضامین پر مشتمل ہے ۔حالیہ استعمال میں اس سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ تعلیم سے مذہبی تعلیمات کو یکسر نکال دیاجائے" 3۔سیکولر کا بطور اسم صفت تیسرا مطلب یہ ہے: “Of or belonging to the present of visible world as distinguished from the eternal or spiritual world: temporal,worldly.” "اس دنیا کی یا اس دنیا کے بارے میں یاظاہری آنکھ سے دیکھی جانے والی دنیا جوابدی یاروحانی دنیاسے مختلف ہے:مادی ،یا دنیاوی" سیکولر ایک مطلب یہ بھی ہے: “Caring for the present world only: un spiritual.” یعنی"صرف اس مادی دنیا کاہی خیال رکھنا غیر روحانی" 4۔آکسفورڈ ڈکشنری کے مطابق سیکولر کا ایک استعمال یوں بھی کیاجاتا ہے: “Pertaining to or accepting the doctraine of secularsm.secularistic.” یعنی"سیکولر ازم کے متعلق یاسیکولر ازم کانظریہ قبول کرنا،سیکولر پسندانہ" 1852ء کےلگ بھگ انگلینڈ میں سیکولر خیالات کی ترویج کے لئے مختلف شہروں میں تنظیمیں بھی قائم کی گئی جنھیں "سیکولر سوسائٹی" کانام دیاگیا۔ 5۔بعض ایسے واقعات یاکھیلوں کے انعقاد کے لیے بھی سیکولر کالفظ استعمال کیاگیا جوکسی خاص زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں مثلاً سیکولر گیم۔۔۔قدیم روم میں 120 سال کے بعد تین دن اورتین راتوں تک جاری رہنے والے کھیلوں کوسیکولرگیم کا نام دیا گیا۔