کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 49
بیان کئے گئے ہیں ۔راقم الحروف کے خیال میں ،سیکولر،سیکولرازم،اور سیکولرائزیشن جیسے الفاظ کے متعلق جس قدر مبسوط تشریح آکسفورڈ ڈکشنری میں ملتی ہے۔کسی اور لغت میں نہیں ملتی ،صرف سیکولر ک لفظ کو دو صفحات پر بیان کیا گیا ہے۔اسکے مطالب کی اسم صفت(Adjective) اوراسم فاعل(Subject) کے دو واضح عنوانات کے تحت وضاحت کی گئی ہے۔اور پھر ان عنوانات کے مزید ذیلی عنوانات قائم کئے گئے ہیں ،ان ذیلی عنوانات کو مختلف مصنفین کی طرف سے تحریر کردہ فقروں کی مثالوں سے بیان کیا گیا ہے۔آکسفورڈ ڈکشنری کی تمام وضاحتوں کو لفظ بہ لفظ پیش کرنا توشاید غیر ضروری ہے۔البتہ اس کے اہم ترین حصوں کے ترجمے سے اس اہم لفظ کے اصل مفہوم تک پہنچا جاسکتاہے۔(جوقارئین سیکولرازم کے بنیادی لفظ سیکولر کامطلب ومراد ملاحظہ کرنا چاہیں وہ حاشیہ میں دی گئی عبارت ملاحظہ کریں( جہاں ’سیکولر‘کے لفظ کاانمول اور اصطلاحی مطلب آکسفورڈ ڈکشنری کی روشنی میں تفصیل سے درج کردیاگیاہے۔۔۔]
[1] سیکولر(Secular)1۔یہ لاطینی زبان کے لفظ SeculeerیاSecler کی بدلی ہوئی انگریزی شکل ہے۔اس کے کئی مطالب اور اشکال ہیں ۔معروف ترین مطلب "The World"یعنی دنیاہے جو چرچ کے مقابلے میں استعمال کیا جاتا ہے اسم صفت کے طور پر اسکے سات درج ذیل مطالب ہیں :Of or Pertaining to the World. یعنی دنیا کے متعلق یادنیاوی اس کی مزید تشریح یوں کی گئی ہے: Of members of clerg: Living in the world and not in monastic seclusion, as distinguished from regular and ‘religions’. "سیکولر سے مراد کلیسا کے وہ ارکان ہیں جو راہبانہ خلوتوں کی بجائے عام لوگوں کے درمیان رہتے ہوں ،اس اعتبار سے وہ ریگولر(باقاعدہ)اور مذہبی لوگوں سے متمیز ہیں " اسی طرح اس کے دیگر استعمالات کچھ یوں تھے مثلاً:سیکولر قانون"وغیرہ ایک ایساشخص جوراہب کے فرائض تو انجام نہیں دیتا تھا مگر ریونیو کا کچھ حساب رکھتا تھا،اسے"Secular Aboor" کہا جاتاتھا۔پادریوں کے ایک خاص طبقے کو بھی سیکولر پادری کہاجاتا تھا ،انہیں Gospel(صحیفہ) کی تعلیم کی اجازت نہیں تھی۔1782ء میں ایڈنڈ برگ کہتا ہے: The Secular clegy are Univesally fallen into such Contempt etc. "سیکولرکلر جی کو عالمی سطح پر نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے" سیکولر پادری کلیساؤں میں رہائش نہیں رکھتے تھے،گویا وہ ریڈیڈنٹ کلرجی(رہائشی پادری) سے مختلف تھے۔ 2۔اسم صفت کے لحاظ سے سیکولر کادوسرامطلب ہے: “ Belonging to the World and its affairs as distinguished from the church and religion, Civil lay termpral, Chiesfly used as a negative term with the meaning non,eccliesiastical, non.religions or non.sacred.” "دنیا اور اُمور دنیا سے متعلق ،چرچ اور مذہب کے اُمور سے مختلف،یعنی شہری ،عام اور اس مادی دنیا سےمتعلق(اُمور) یعنی غیرروحانی ،غیرمذہبی،اورغیر مقدس" سیکولر مسلح گروہ(Secular Arm) ایسے افراد پر مشتمل ہوتا تھا،جسے پرانے زمانے میں چرچ مجرموں کو سزائیں دینے کے لئے استعمال کرتاتھا:چرچ کے ارکان(Clergy) کوکوئی سیکولر عہدہ لینے کی اجازت نہ تھی۔1673ءکے ایک مضمون کی یہ سطر ملاحظہ ہو: “I inend not here to speak of religion at all as adivine,bur as amere secular man.” یعنی"میں مذہب کے بارے میں ایک خدارسیدہ شخص کے طور پر نہیں بلکہ ایک سیکولر(عام) آدمی کی حیثیت سے بات کرنا چاہتا ہوں "۔۔۔اس میں سیکولرسے مراد ایک عام آدمی لیا گیا ہے۔