کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 29
تمھیں ایک طاقتور اسلحہ عطا کیا ہے جس کے ذریعے تم ہمارا خاتمہ کرسکتے ہو،میں نے کہا: وہ کیا ہے؟تو اس نے جواباً کہا کہ وہ مسنون اذکار ہیں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ بیت الخلاء میں جاتے ہوئے یہ دعا پڑھا کرتے تھے:اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ [1] 6۔نماز شروع کرتے وقت شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنا:حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کے شروع میں یہ دعا پڑھتے ہوئے دیکھا:اللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللَّهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا .(تین مرتبہ) أَعُوذُ باللّٰه من الشيْطانِ الرجِيمِ ، من نَفْثِهِ، ونَفْخِهِ،وهَمْزِهِ [2] 7۔شادی کے بعد اپنی بیوی کی پیشانی پر دایاں ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں :اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ،[3] 8۔ازدواجی زندگی کا آغاز نماز کے ساتھ کیاجائے: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں ،"شادی کے بعد آپ جب اپنی بیوی کے پاس جائیں تو اسے کہیں کہ وہ آپ کے پیچھے دو رکعات نماز ادا کرے،پھر آپ یہ دعا پڑھیں :اَللَّهُمَّ بارِكْ لي في اَهْلى، وَ بارِكْ لَهُمْ فِيَّ، وَ ما جَمَعْتَ بَيْنَنا فَاجْمَعْ بَيْنَنا في خَيْرٍ وَ يُمْنٍ وَ بَرَكَةٍ، وَ اِذا جَعَلْتَها فُرْقَةً فَاجْعَلْها فُرْقَةً اِلى خَيْرٍ. [4] 9۔وقت جماع احتیاطی تدبیر:رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: "تم میں سے کوئی بھی جب اپنی بیوی سے جماع کرنا چاہے تو یہ دعا پڑھے:" بِسْمِ اللَّهِ ، اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ ، وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا" " اگر اس جماع کے بعد انہیں بچہ دیا جاتاہے تو شیطان اسے نقصان نہیں پہنچاسکتا"[5] اور مجھے ایک جن نے توبہ کرنے اور مسلمان ہونے کے بعد بتایا تھا کہ وہ توبہ سے پہلے مریض کے ساتھ شریک ہوجاتا تھا جب وہ اپنی بیوی سے جماع کرتا،کیونکہ وہ یہ دعا نہیں پڑھتا تھا۔سو یہ دعا بہت بڑا خزانہ ہے جس کی قیمت ہمیں معلوم نہیں ہے۔ 10۔سونے سے پہلے وضو کرلیں ،پھر آیت الکرسی پڑھ لیتاہے،صبح ہونے تک ایک فرشتہ اس کی حفاظت کرتا رہتاہے اور شیطان اس کے قریب نہیں آسکتا "،یہ بات جب ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کوبتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛"اس نے سچ کہا حالانکہ وہ جھوٹا ہے"[6] 11۔نماز فجر کے بعد یہ دعا پڑھیں (100 مرتبہ) " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ "
[1] البخاری ،ج1ص 292 فتح مسلم ج4 ص70نووی۔ [2] ابو داود صحیح الکلم الطیب55۔اس کی سند صحیح ہے۔ [3] ابوداود صحیح الکلم الطیب 155۔اسنادہ حسن۔ [4] الطبرانی البانی نے اس کی سند کو صحیح قرار دیاہے۔ [5] البخاری ج1 ص 291 ومسلم [6] البخاری ج4 ص487 فتح