کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 26
5۔یہی آیات وسورتیں خالص شہد پر بھی پڑھیں ،جس سے مریض صبح نہار منہ ایک چمچہ استعمال کرے۔ مندرجہ بالاعلاج مریض کئی مہینے مسلسل کرتا رہے ،ان شاء اللہ شفاء نصیب ہوگی بشرط یہ کہ وہ اس دوران اللہ کی شریعت کی پابندی کرے۔ سرعت انزال کا علاج: سرعت انزال ایک جسمانی بیماری کے طور پر ہوتو اطباء اس کا کئی طرح سے علاج کر تے ہیں ،مثلاً 1۔عضو خاص پر مرہم لگانا۔ 2۔دوران جماع کسی دوسرے معاملےمیں غور وفکر کرنا۔ 3۔دوران جماع ریاضی کے بعض مشکل سوالات حل کرنا۔ اور اگر سرعت انزال جن کی وجہ سے ہوتواس کا علاج یہ ہے: 1۔نماز فجر کے بعد سو مرتبہ یہ دعا پڑھے: "لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ " 2۔سونے سے پہلے سورۃالملک کی تلاوت کرے یا ا ُسے سن لے۔ 3۔روزانہ کئی بار آیت الکرسی کو پڑھے۔ 4۔مندرجہ ذیل دعائیں روزانہ صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھے: " أعوذُ بكلماتِ اللّٰهِ التّامّاتِ مِن شرِّ ما خلَق " بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ العليم. أعوذُ بكلماتِ اللّٰهِ التامَّةِ ، مِن كُلِّ شيطانٍ وهامَّةٍ ، ومِن كُلِّ عَيْنٍ لامَّةٍ مندرجہ بالا علاج کم از کم تین ماہ تک جاری رکھنا چاہیے۔ جادو سے بچنے کےلئے احتیاطی اقدامات یہ بات ہر ایک کو معلوم ہے کہ بندش جماع کا جادو عموماً نوجوانوں پر کیا جاتا ہے جب وہ شادی کرنے کا ارادہ کررہے ہوتے ہیں ۔خاص کراس وقت جب وہ ایسے معاشرے میں رہائش پذیر ہوں جس میں بدبخت جادوگروں کی کثرت ہو۔ایسے میں ایک سوال پیدا ہوتاہے کہ کیا دولہا اور دلہن جادو سے بچنے کے لئے قلعہ بند نہیں ہوسکتے تاکہ اگر ان پر جادو کیاجائے تو وہ اس کے اثر سے محفوظ رہیں ؟ اس اہم سوال کا جواب یہ ہے کہ ہاں ،ایسا ہوسکتاہے اور ابھی ہم اس سے بچنے کے لیے چند ضروری احتیاطی اقدامات ذکر کریں گے لیکن اس سے پہلے ایک قصہ پڑھ لیجیے۔ ایک نوجوان جو شریعت الٰہی کا پابند تھا،اپنی بستی اور گردونواح میں لوگوں کو توحید خالص کی طرف