کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 25
مطلوبہ تناسب پورا نہیں ہونے دیتا،جس سے مرد کی پیداواری صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ اور اس کادوسراطریقہ یہ بھی ہے کہ منوی حیوانات جب خصیتین سے منی کے مقر میں منتقل ہوتے ہیں تو وہاں پر انہیں ایک سیال مادے کی ضرورت ہوتی ہے۔جس سے انہیں زندہ رہنے کےلیے غذاملتی ہے ،اور یہ مادہ گوشت سے نکلتاہے اور منی کے مقر میں منوی حیوانات کے پاس چلا جاتاہے۔چنانچہ جن اسی سیال مادےکو منوی حیوانات کے پاس جانے سے روک دیتاہے۔اورجب منوی حیوانات کوغذا نہیں ملتی تو وہ مرجاتے ہیں اوراسی طرح پیدا واری صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ جن کی وجہ سے ناقابل اولاد ہونے کی کچھ علامات: 1۔سینے کی گھٹن،خاص کرعصرکے بعد سے لے کر آدھی رات تک 2۔پریشان حالی 3۔پیٹھ کی نچلی ہڈیوں میں درد 4۔نیندمیں گھبراہٹ 5۔نیند میں خوفناک خواب عورت کا بانجھ پن: عورت کا بانجھ پن بھی دو طرح سےہوتاہے ایک تو یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پر اولاد جنم دینے کے قابل نہ ہو،اور دوسرا یہ ہے کہ وہ قدرتی طور پرٹھیک ہولیکن رحم میں جن کی شرارت کیوجہ سے وہ بانجھ ہوجائے اور بچہ جننے کے قابل نہ ہو۔اس کی شرارت کی ایک شکل تو یہ ہے کہ وہ اس کی پیداواری صلاحیت کلی طور پر ختم کردے،اور دوسری شکل یہ ہے کہ ابتدائی طور پر تو اس کے رحم میں حمل ٹھہر جائے،لیکن چند ماہ بعد وہ رحم کی رگوں میں ایڑ لگادیتا ہے،جس سے عورت کو خون آنا شروع ہوجاتاہے اور اس کا حمل ضائع ہوجاتاہے،اور صحیحین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان موجود ہے کہ: إنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ [1] "شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح گردش کرتا ہے" بانجھ پن کا علاج: 1۔جادو کی پہلی قسم میں قرآنی آیات پر مشتمل جو دم ذکر کیا گیا ہے ،اسے ایک کیسٹ میں ریکارڈ کردیں ،جسےمریض روزانہ تین مرتبہ سنتا رہے۔ 2۔صبح کے وقت سورۃالصافات کی تلاوت کرے یا اس کی تلاوت سنتارہے۔ 3۔سوتے وقت سورہ المعارج کی تلاوت کرے یااس کی تلاوت سن لے۔ 4۔کلونجی کے تیل پر یہ سورتیں پڑھیں :الفاتحہ،آیت الکرسی،سورۃ البقرہ کی اور سورہ آل عمران کی آخری آیات،المعوذات۔۔۔اس تیل کومریض اپنے سینے،پیشانی اور پیٹھ کی ہڈیوں پر ملتا رہے۔
[1] البخاری ،ج4 ص282۔فتح مسلم ج14ص 155،نووی۔