کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 24
لکھ لیں ،پھر اسے پانی کے ساتھ مٹادیں ۔اس کے بعد مریض اسی پانی کو چند ایام تک پیتا اوراسی سے غسل کرتا رہے،ان شاء ا للہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا۔ جادو ،نامردی اورجنسی کمزوری میں فرق: اگر مریض پر بندش جماع کاجادو کیاگیا ہوتو اس کی اہم نشانی یہ ہے کہ وہ جب تک اپنی بیوی سے دور رہتاہے،اپنے اندر جماع کی طاقت بھر پور انداز سے محسوس کرتاہے،لیکن جونہی اس کے قریب جاتاہے اور جماع کرنے کاارادہ کرلیتاہے توعین وقت پراس کا عضوخاص سکڑ جاتاہے اور وہ جماع کرنے کےقابل نہیں رہتا۔ اگر مریض نامرد ہوتو وہ خواہ اپنی بیوی کے قریب ہو یابعید اپنے اندر قوت جماع کو بالکل محسوس ہی نہیں کرتا۔ اوراگر اسے جنسی کمزوری ہوتو وہ کئی کئی دنوں کے بعد جماع کرنے کےقابل ہوتاہے ،اور جب اس قابل ہوتاہے،جماع شروع کرتے ہی ڈھیلا پڑ جاتاہے اور زیادہ دیر تک اسےجاری رکھنے کےقابل نہیں ہوتا۔۔۔بندش جماع کے جادو کاعلاج تو ہم 9عددطریقوں کر چکے ہیں ،اب آئیے نامردی اور جنسی کمزوری کا علاج ذکر کرتے ہیں : نامردی کا علاج: 1۔ایک کلو گرام خالص شہد اور 200 گرام تازہ غذ الملکات 2۔اس پر فاتحہ ،الشرح اور معوذات پڑھیں ۔ 3۔مریض ہر روز اس شہد سے تین چمچ نہار منہ اور ایک ایک چمچہ دوپہر اور رات کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے استعمال کرے۔ 4۔جب تک نامردی ختم نہ ہو،وہ یہ علاج جاری رکھے۔اللہ کے حکم سے شفا نصیب ہوگی۔ بانجھ پن اورناقابل اولاد ہونا: مرد کا ناقابل اولاد ہونا: مرد دو طرح سے ناقابل اولاد ہوسکتاہے۔ایک تو یہ ہے کہ وہ جسمانی طور پر مریض ہو اور ناقابل اولاد ہو۔اگرایسا ہوتو اس کاعلاج اطباء کے پاس کیا جاسکتا ہے۔اور دوسرا یہ ہے کہ جسمانی طور پر تو ٹھیک ہولیکن جنات کی شرارت کی وجہ سے وہ اولاد پیدا کرنے کے قابل نہ ہو،اور یہ اس طرح ہوتا ہے کہ پیداواری صلاحیت کے لئے ضروری ہے کہ مرد کے پاس ایک سینٹی میٹر مکعب میں دس ملیون سے زیادہ منوی حیوانات ہوں ۔جن بعض اوقات یوں کرتا ہے کہ مرد کے خصیتین جو منوی حیوانات کو چھانٹتے اور انہیں علیحدہ کرتے ہیں ،پر پریشر ڈال کر یا کسی اور طریقے سے منوی حیوانات کا