کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 23
پانچواں طریقہ: امام شعبی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ جادو توڑنے کے لئے یہ طریقہ بھی اختیار کیا جاسکتاہے کہ مریض ایک کانٹے دار درخت کے نیچے چلاجائے اور اس کے دائیں بائیں سےکچھ پتے لے کر انہیں باریک پیس لے،پھر انہیں پانی میں ملاکر اس پر(معوذات اورآیت الکرسی) پڑھ لے اور اس سے غسل کرے۔[1] چھٹا طریقہ: مریض موسم بہار میں بیاباں جنگل اور باغات کے پھول جتنے جمع کرسکتاہے کرلے،پھرانہیں ایک صاف ستھرے برتن میں ڈال دے اورمیٹھا پانی بھردے۔پھر اس پانی کو تھوڑا ساآگ پر اُبال لے،جب ٹھنڈا ہوجائے تو اس پر معوذات کو پڑھ لے اور اسے اپنے اوپر بہادے ،ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔[2] ساتواں طریقہ: ایک برتن میں پانی بھر لیں ،پھر اس پر معوذات کے علاوہ یہ دعائیں بھی پڑھیں : الف۔ اللَّهُمَّ ربَّ النَّاسِ ، أَذْهِب الْبَأسَ ، واشْفِ ، أَنْتَ الشَّافي لا شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ ، شِفاءً لا يُغَادِرُ سقماً ب۔ بسمِ اللّٰهِ أرقِيكَ من كلِّ شيٍء يُؤذيكَ، من شرِّ كلِّ نفسٍ، أو عينِ حاسدٍ، اللّٰهُ يشفيكَ، بسمِ اللّٰهِ أرقيكَ ج۔ أعوذُ بكلماتِ اللّٰهِ التّامّاتِ مِن شرِّ ما خلَق د۔ بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ العليم. مریض اس پانی کو چند ایک ایام تک پیتا اور اس سے غسل کرتا رہے،ان شاء اللہ جادو کا اثر ختم ہوجائے گا ۔ آٹھواں طریقہ: ایک صاف ستھرے برتن میں پاکیزہ روشنائی کے ساتھ سورہ یونس کی آیات 81،82،تحریر کریں ،پھر اس لکھائی کو کلونجی کے تیل کے ساتھ مٹادیں ۔پھر مریض اس تیل کو تین دن تک پیتا رہے اوراپنے سینے اور پیشانی کی مالش کرتا رہے،اس طرح اس کا جادو ٹوٹ جائے گا۔یاد رہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے ایساکرنے کو جائز قرار دیاہے۔[3] نواں طریقہ: جادو کی پہلی قسم میں جو دم ذکر کیا گیا ہے ،اسے پاکیزہ روشنائی کے ساتھ صاف ستھرے برتن پر
[1] فتح الباری ،ج10 ص233 [2] فتح الباری ،ج10 ص234۔ [3] مجموع الفتاویٰ ج19 ص64۔