کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 22
قریب جاتاہے تو اسے یوں لگتاہے جیسے یہ عورت کنواری نہیں ہے اور وہ شکوک وشبہات میں مبتلا ہوجاتاہے لیکن جب اسکا علاج ہوتا ہے تو اس کا پردہ بکارت اسی طرح ٹوٹ آتا ہے جس طرح جادو سے پہلے ہوتاہے۔ بندش جماع کے جادو کاعلاج:۔ اس کے علاج کے کئی طریقے ہیں : پہلا طریقہ: جادو کی پہلی قسم میں قرآنی آیات پر مشتمل جو دم ذکر کیا گیا ہے،اسے مریض پر پڑھیں ،اگراس کی زبان سے جن بولنے لگ جائےتو اس سے جائے جادو پوچھ لیں ،پھر وہاں سے جادو نکال کر اسے ختم کردیں اور جن کو اس سے نکل جانے کا حکم دیں ،اگرنکل جائے تو اس طرح اس پر کیا گیا جادو ٹوٹ جائے گا اور اگر دم کرنے کے باوجود جن اس کی زبان سے نہیں بولتا تو اس کے علاج کے لئے مندرجہ ذیل طریقوں میں سے کوئی طریقہ استعمال کریں ۔ دوسراطریقہ: درج ذیل آیات پانی پرپڑھیں ،جس کو مریض چند ایام پیتا رہے اور اس سے غسل کرتارہے ان شاء اللہ جادو ٹوٹ جائے گا: سورہ یونس کی آیت 18،82،اورسورۃ الاعراف کی آیات 117 تا 122 اور سورہ طہٰ کی آیت 69۔ تیسرا طریقہ: بیری کے سات پتے لے لیں ،انہیں دو پتھروں کے درمیان باریک پیس کرپانی سےبھرے برتن میں ڈال دیں ۔پھر اپنا منہ اس کے قریب کرلیں اور ان پتوں کواوپر نیچے کرتے ہوئے ان پر آیت الکرسی اور معوذات کی تلاوت کریں ۔اس پانی کومریض چند ایام تک پیتا اور اس سے غسل کرتا رہے۔بشرط یہ کہ اس میں دوسرے پانی کا اضافہ نہ کرے اور آگ پر گرم نہ کرے،اور اگراسے گرم کرنے کی ضرورت ہوتو سورج کی گرمی میں کرے،اوراسے ناپاک جگہ پر نہ انڈیلے،اس طرح اس پر کیاگیا جادو ختم ہوجائے گا، ان شاء اللہ تعالیٰ۔۔۔اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جادو پہلی مرتبہ نہانے سے ہی ٹوٹ جائے۔ چوتھا طریقہ: مریض کے کان میں دم کریں اور پھر سورۃ الفرقان کی آیت نمبر23 بھی اس کے کان میں کم از کم سو مرتبہ یااس وقت تک پڑھتے رہیں جب تک اس کے ہاتھ پاؤں سن نہیں ہوجاتے،اور ایسا چند ایام تک روزانہ کرتے رہیں ۔ان شاءاللہ جادو ٹوٹ جائے گا۔