کتاب: محدث شمارہ 239 - صفحہ 2
کتاب: محدث شمارہ 239
مصنف: حافظ عبد الرحمن مدنی
پبلیشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور
ترجمہ:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
فکر و نظر
بیجنگ پلس +فائیو5 کانفرنس
"تیری بربادیوں کے مشورے ہیں UNO کے ایوانوں میں "
گذشتہ ماہ (5تا9جون) نیویارک میں اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ذریعےیہودیوں کا ایک خوفناک شیطانی منصوبہ پیش کیا گیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے ہم خیال شیطانی دماغ مل کر بیٹھے اور"خواتین 2000ءواکیسویں صدی میں صنفی مساوات امن اور ترقی "کے نام پر چند فیصلے کئے گئے جن کو یواین او کے پلیٹ فارم کے ذریعے ممبر ممالک میں نافذ کیا جاتا تھا ۔یہ خواتین کے سلسلے میں پانچویں عالمی کانفرنس تھی اس سے قبل حقوق نسواں کے نام پر خواتین کی چارعالمی کانفرنس منعقد ہوچکی ہیں ۔
پہلی بین الاقوامی کانفرنس: 1975 ءمیں میکسکیو میں
دوسری بین الاقوامی کانفرنس: 1980 ء میں کو پن ہیگن میں
تیسری بین الاقوامی کانفرنس: 1985ءمیں نیروبی میں
چوتھی بین الاقوامی کانفرنس: 1995ءمیں بیجنگ میں
بیجنگ کا نفرنس میں خواتین کی ترقی اور صنفی مساوات کے نام پر ایک بارہ نکاتی ایجنڈا طے کیا گیا تھا وہ نکات درج ذیل ہیں ۔
1۔غربت 2۔تعلیم 3۔حفظان صحت4۔عورتوں پر تشدد 5۔مسلح تصادم 6۔معاشی عدم مساوات7۔مختلف اداروں میں مرد و عورت کی نمائندگی میں تناسب 33فیصد تک 8۔عورت کے انسانی حقوق 9۔مواصلاتی نظام خصوصاً ذرائع ابلاغ 10۔موحول اور قدرتی وسائل 11۔چھوٹی بچی 12۔اختیارات اور فیصلہ سازی۔
خواتین کی پانچویں عالمی کانفرنس: (جون 2000ءنیورک )
بیجنگ میں طے کردہ بارہ نکاتی ایجنڈا رکن ممالک کو عمل درآمد کے لیے دے دیا گیا تھا ۔چنانچہ اسی ایجنڈےپرکہاں تک عمل ہوسکا اس کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ کانفرنس کے پانچ سال بعد 5جون سے 9جون تک نیویارک میں کانفرنس منعقد ہوئی۔ اسی لئے اس کانام بیجنگ +5قرار دیا گیا کہ یہ بیجنگ کانفرنس کے پانچ سال بعد ہورہی تھی اس کانفرنس کا صل عنوان تھا۔"
"2000ءکی خواتین اور اکیسویں صدی میں صنفی مساوات امن اور ترقی "
Women 2000,Gender,Equality,Devlopment and Peace in the21st century.”