کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 79
موجود ہو تو اردو اُن پیج میں تیار کردہ خط کی فائل میل کے ساتھ منسلک (Attach) کرکے بھی گزارا کیا جاسکتاہے۔ بہرحال جب تک کمپیوٹر کے پاکستانی ماہرین نجی یا قومی سطح پر اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دیں گے کہ کمپیوٹر سے اردو بولنے والے صارفین بھی استفادہ کرسکیں تب تک کمپیوٹر سے پاکستان میں بھرپور استفادہ سوالیہ نشان ہی رہے گا۔ زبان کی اہمیت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر گامزن ہماری حکومت اور جدید تعلیم یافتہ طبقہ نہ معلوم کب تک اپنی قوم کو دنیا بھر سے پیچھے رہ جانے کی سزا دیتے رہیں گے جب کہ ہر ملک اپنی زبان میں نہ صرف کمپیوٹر سے استفادہ کر رہا ہے بلکہ ان کی ویب سائٹس اور تمام کمپیوٹر سروسز بھی ان کی مادری زبانوں مثلاً جرمنی، فرانسیسی، عربی، سپینی، اور چائنیز زبانوں وغیرہ میں موجود ہیں ۔ پاکستان کے شعبہانفرمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت ِسائنس کو اس طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاالرحمن نے جو بذاتِ خود ایک بڑے محقق ہیں ، انٹرنیٹ کے اخراجات میں کمی کرکے انفرمیشن ٹیکنالوجی کے دروازے پاکستانی قوم پرکھولنے کی ایک سنجیدہ کوشش کی ہے۔ لیکن جب تک ٹھوس بنیادوں پر اہل پاکستان کو ان کی دلچسپی کی ویب سائٹس کا مطالعہ کرنے اور سرمایہ علم و تحقیق سے مستفید ہونے کی تربیت اور ترغیب نہیں دی جاتی، انٹرنیٹ کی مثبت افادیت کے ساتھ اس کی معقول کارگزاری کی طرف توجہ نہیں دلائی جاتی اور انہیں وہ وسائل فراہم نہیں کئے جاتے جس کی مدد سے ان کی شرکت اس عالمی نیٹ میں محض ناظر تک محدود نہ رہے، اس وقت تک اس اعلان سے خاطر خواہ نتائج کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ شدید اندیشہ ہے کہ اس آسانی سے علوم وفنون کی ترویج اور اطلاعات و معلومات کی فراوانی کی بجائے فحاشی و عریانی اور مغرب زدگی کا ایک سیلاب سامنے آئے گا۔ کیونکہ ہمارے ہاں عوامی سطح پر نہ ہی اس سے استفادہ کا رحجان پایا جاتاہے اور نہ عوام انگریزی زبان کی وجہ سے اس سے کماحقہ استفادہ کرنے پر قادر ہیں ۔ نتیجہ اس سہولت کے مضر اثرات کے سوا کچھ نہ نکلے گا۔ موجودہ حکومت کے اور بہت سے سیکولر بلکہ دین بیزار اقدامات کی وجہ سے اس اقدام کو بھی مثبت تناظر میں دیکھنے کی بجائے مغربی کلچر اور یورپیذہنیت کی درآمدگی کا ایک وسیلہ قرار دینے کو ہی جی چاہتا ہے۔اگر واقعتا حکومت اس میں مخلص ہے تو پھر عوامی میڈیا کے ذریعے انٹرنیٹ کے مقاصد اور فوائد کا عوامی سطح پر تعارف کرائے اور ا ن کی ترغیب پیدا کرے۔مذکورہ بالا تحریر میں پھر اسلامی نوعیت کے تبصرہ کی بجائے تکنیکی نوعیت کی معلومات جمع ہوگئی ہیں ۔ محدث کے موضوع سے دورہونے کی بنا پر اس کو بھی قدرے باریک پوائنٹ میں شائع کیا جارہا ہے۔قارئین کے تبصروں کا انتظاررہے گا۔ (جاری ہے) ……………… ذیل میں چند عربی معروف عربی /اسلامی ویب سائٹس کے ایڈریس قارئین کے استفادے کے لئے دیے جارہے ہیں ۔www.saudilinks.com مکمل اور www.naseej.com/www.sakr.com میں اسلامی وعربی پتہ جات کی فہرست بھی مفید رہے گی: ٭ غزواتِ اسلامیہ کے بارے میں ویب سائٹ www.geocities.com/Athens/Forum/2206/gazawat.html ٭ اسلامی فن تعمیر (محراب)پر ویب سائٹ www.ditnet.co.ae/contest/cuser13/feqh.al-islam.com/ ٭ اقتصادی نوعیت کے فتاویٰ کے لئے (لفظ وار) www.fatawa.al-islam.com/ ٭ مصر ی دار الافتاء کے فتاویٰ کے لئے www.alazhr.org/ftawa.htm ٭ حج او رعمرہ کرنے والے کے لئے ہدایات پر مبنی www.hajj-guide.org/ ٭ اسلام کے اعجازات www.aleijaz.org/ ٭ اسلامی فقہ انسایکلو پیڈیا fiqh.al-islam.com