کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 74
رابطہ کرے اور اپنی کمپیوٹر سکرین پر اس سے ہزاروں میل دور بیٹھے تعلیم حاصل کرے۔ میل ملاقات کے لئے کمپیوٹر سکرین پر ہی اعزہ و اقرباء کی چلتی پھرتی تصاویر ملاحظہ کرلے۔ تفریح کے لئے ہر قسم کی فلم یا آواز بٹن دبانے پر کمپیوٹر سے اُبھرنا شروع ہوجائے۔غرض ہرممکنہ حد تک انسانوں کو اپنی میز پر بیٹھے سہولیات میسر ہوجائیں ۔
چنانچہ انٹرنیٹ اس طرف آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ای کامرس کا موجودہ رجحان اور سہولیات بھی اسی خواب کی ایک جزوی تعبیر ہے ۔یعنی بالفرض مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کو ایک شخص کسی شے کے بنانے کا آرڈر دے تو وہ اس شے کے بننے ،تیار ہونے اور آخری مرحلہ تک پہنچنے کے تمام مراحل ہردم انٹرنیٹ پرملاحظہ کرسکے۔ جس سے کام کی کارکردگی اور خریدار کا اطمینان وغیرہ کے مقاصد حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ تیار کرنے والی کمپنی کی دروغ بیانی سے بھی نجات مل جائے گی۔ اس کی تفصیلات تو بڑی لمبی چوڑی ہیں لیکن ہمیں اپنے قارئین کو صرف اس کا ایک تصور دلانا ہی مقصود ہے۔
ایک اور بات کا ذکر بھی یہاں دلچسپ ہوگا کہ انٹرنیٹ پر اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ تمام خدمات (Services) استعمال کنندہ کو اس طرح مہیا کی جائیں کہ اسے ان کے عوض اپنی جیب سے کچھ بھی ادا نہ کرنا پڑے بلکہ سہولیات دینے والے ادارے اپنی ویب سائٹ پراشتہارات کے ذریعے ہی اپنے ا خراجات پورے کریں ۔ اشتہارات کا ایک پہلو استعمال کنندہ کے لئے سہولت کا بھی ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ سروسز کے مفت ہونے کی صورت میں ہی ان رجحانات اور طرزِ زندگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ یہ امر حیران کن ہے کہ انٹرنیٹ پر یہ خواب بھی پورا ہو رہا ہے اور فی الوقت اکثر ادارے انٹرنیٹ پر اپنی سہولیات صارف کو مفت مہیا کر رہے ہیں جیسا کہ ہم آئندہ مختلف سہولیات کے ضمن میں ذکر کریں گے۔ یہ ادارے اپنے اکثر اخراجات صرف اشتہارات کے ذریعے ہی پورے کر لیتے ہیں ۔
مثال کے طور پر ہمارے ہاں انٹرنیٹ کنکشن کے نرخجو پچھلے دنوں کا فی کم ہوئے ہیں ، کے برعکس امریکہ اور یورپ میں یہ کنکشن بھی فری ہے اور اس کی صورت یہ ہے کہ انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرنے والا اپنی ISP کمپنی کے ویب پیج پر موجود جس قدر زیادہ اشتہارات پر بٹن دباتا ہے، اس قدر اس کو مزید گھنٹے ملتے جاتے ہیں ۔اس طرح اشتہار بازی بھی اس دور میں ایک دلچسپ لیکن بڑی اہم صنعت بن گئی ہے۔
انٹرنیٹ پر گذشتہ مضمون میں ہم نے ان فوائد کا تفصیلی تذکرہ کیا تھا جو ہمیں اسلام یا معلومات کے حوالے سے انٹرنیٹ سے حاصل ہوسکتے ہیں ۔ ذیل میں ہم ان کوششوں کا ذکر کرتے ہیں جو انٹرنیٹ پراسلامی صفحات پیش کرنے والوں کی طرف سے کی گئیں ہیں ۔
انٹرنیٹ پراسلام کے حوالے سے زیادہ تر بنائی جانے والی ویب سائٹس ذاتی کاوشوں پر مبنی ہیں ۔ اداروں کی منظم جدوجہد اور مستقل منصوبہ بندی کے ساتھ انٹرنیٹ پراسلام کی نمائندگی پیش نہیں کی جارہی۔ اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جنہوں نے دیکھا دیکھی انٹرنیٹ پر اپنی نمائندگی پیش کرنے کا سوچا لیکن بامقصد پروگرام اور باضابطہ اہداف سامنے رکھ کر استعمال میں نہیں لایا جارہا۔علاوہ ازیں اسلامی ویب سائٹس پیش کرنے والے اداروں کو اس مسئلے کابھی سامنا ہے کہ انہیں بیک وقت اسلام کے ماہر کے ساتھ کمپیوٹر کے ماہر دستیاب نہیں ہو رہے۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف معلومات کو ہی ویب سائٹس پر پیش کردیاجائے تو یہ کافی ہوسکتا ہے جبکہ دراصل ایک اسلامی ویب سائٹ کے ادارے میں اسلامی ماہرین کے ساتھ، کمپیوٹر کے فنی ماہر اور ذرائع ابلاغ کے ماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ کسی ویب سائٹ کا دیدہ زیب ہونا اس میں اشتہارات یامفید معلومات کی موجودگی بھی لوگوں کو اس کی طرف متوجہ کرنے کے نمایاں اسباب ہو سکتے ہیں ۔
اسلامی ویب سائٹس پر مخصوص ذوق کے