کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 70
ہونے لگا ہے آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ میں نے اس پر دم کیا تو اس پر مرگی کا دورہ پڑ گیا اور ایک (خاتون) جن اس کی زبان سے بولنے لگ گئی، میں نے اس سے پوچھا: ٭ تم کون ہو؟ جن خاتون: میں فلاں ہوں (اس کا نام اب مجھے یاد نہیں ہے) ٭ تم اس لڑکی میں کیوں داخل ہوئی۔ جن خاتون: کیونکہ مجھے اس سے محبت ہے۔ ٭ اسے تجھ سے کوئی محبت نہیں ، اور صحیح صحیح بتاؤ کہ تم کیا چاہتی ہو؟ جن خاتون: میں نہیں چاہتی کہ یہ شادی کر لے۔ ٭ تمہارا اب تک اس سے کیا سلوک رہا ہے؟ جن خاتون: جب بھی کوئی شخص ا س سے منگنی کے لئے آتا تھا، میں اسے رات کو خواب میں دھمکیاں دیتی تھی کہ کہ اگر تو نے شادی کر لی تو تمہیں سنگیں نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٭ تمہارا دین کیا ہے؟ جن خاتون: میں مسلمان ہوں ۔ ٭ اگر تم مسلمان ہو تو تمہارے لئے قطعا ً درست نہیں کہ تم کسی مسلمان کو اس طرح ایذا دو، فرمانِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ’’لاضَرَرَ وَلاَ ضِرَارَ‘‘ میری یہ گفتگو سن کروہ جن خاتون اس لڑکی سے نکل جانے پر آمادہ ہوگئی اور واقعتا اس سے نکل گئی اور لڑکی شفایاب ہوگئی، والحمد للہ جادو کے متعلق چند اہم معلومات (۱) جادو کی علامات کا مرض کی علامات سے اشتباہ ہوسکتا ہے۔ (۲) جس شخص پر جادو کیا گیا ہو، اگر اس کے معدے میں دائمی درد رہتا ہو تو یہ اس با ت کی دلیل ہوتی ہے کہ اسے جادو پلایا یا کھلایا گیا ہے۔ (۳) قرآنی علاج دو شرطوں کے ساتھ فائدہ مند ثابت ہوتاہے: ٭ معالج اللہ کی شریعت کا پابند ہو۔ ٭ قرآنی علاج کی تاثیر پر مریض کو مکمل یقین ہو۔ (۴) جادو کی بیشتر قسموں میں درج ذیل علامت موجود ہوتی ہے، سینے کی گھٹن خاص کر رات کے وقت