کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 7
سیرتِ طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم عبدالرحمن عزیز الہ آبادی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ... ماہ و سال کے آئینے میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ پر متعدد اور بسیط کتب منصہ شہود پر آئیں جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کے قیمتی لمحات کو ذکر کیا گیا۔لیکن اختصاراً کوئی رسالہ راقم السطور کی نظر نہیں گزرا جس میں صادق مصدوق حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار کو تاریخ وارثبت کیا گیا ہو۔ ذیل میں انتہائی تتبع اور تحقیق وجستجو کے ساتھ چند سطور پیش خدمت ہیں ۔بعض مقامات پر وفود سرایا میں تقدیم وتاخیر اور تاریخی اختلاف مجھے درستگی کے قریب معلوم ہوئی صرف اسی کاہی اندارج کیا گیا ہے۔مزید تحقیق اور اطمینان کے لیےا صل کتب مراجع کی طرف رجوع کریں ۔ شجرہ نسب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نمبرآباء کرام امہات عظام امہات عظام کی دوھیال 1۔عبد اللہ آمنہ وہب بن عبد مناف بن زہرہ 2۔عبدالمطلب فاطمہ عمربن عائد بن عمران بن مخزوم 3۔ہاشم سلمیٰ عمرو بن زید بن لبید 4۔عبدمناف عاتکہ مہرہ بن ہلالی بن فابح 5۔قصی حبی خلیل بن جشبیہ بن سلول 6۔کلاب فاطمہ سعد بن سیل بن عوف 7۔مرہ ہند سریر بن ثعلبہ بن حارث 8۔کعب تسیہ شیبان بن محارب بن فہر 9۔لوی مادیہ کعب بن الیقین بن حسیر 10۔غالب عاتکہ یخلد بن العضر 11۔فہر(لقب:قریش ) لیلیٰ حارث بن تمیم بن سعد