کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 69
ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
اس جادو کا علاج
(۱) مریضہ پر پہلی قسم میں مذکور دم والی آیات و سورہ پڑھیں ، اگر اس پر مرگی کا دورہ پڑ جائے اور جن بولنے لگ جائے تو اس کے ساتھ اسی طریقے سے نمٹیں جو ’’سحر تفریق‘‘ میں بیان کردیا گیا ہے۔
(۲) اگر اس پر مرگی کا دورہ نہ پڑے اور اس کے جسم میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوں تو اسے مندرجہ ذیل تعلیمات دیں :
٭ وہ شرعی پردے کی پابندی کرے۔
٭ نمازیں ان کے اوقات میں ادا کرنے پر ہمیشگی کرے۔
٭ گانے اور موسیقی وغیرہ نہ سنے۔
٭ سونے سے پہلے وضو کر لے اور آیت الکرسی کی تلاوت کرے۔
٭ معوذات کی تلاوت کے بعد اپنی ہتھیلیوں میں پھونکے ،پھر انہیں پورے جسم پر مل لے۔
٭ ایک گھنٹے کی کیسٹ میں آیت الکرسی کو بار بار ریکارڈ کریں ، جسے وہ روزانہ ایک بار سنتی رہے۔
٭ ایک دوسری کیسٹ میں معوذات (اخلاص،۱ لفلق، الناس) کو بار بار ریکارڈ کریں اور اسے بھی
روزانہ ایک بار سننے کی اسے تلقین کریں ۔
٭ پانی پر دم کرکے اسے دے دیں ، جس سے وہ ہر تیسرے دن پیتی او رغسل کرتی رہے۔
٭ نمازِ فجر کے بعد ۱۰۰ مرتبہ یہ دعا پڑھا کرے :
لا إلہ إلا اللّٰہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک لہ والحمد وھو علی کل شییٔ قدیر
عورت ان تعلیمات پر مکمل ایک مہینہ عمل کرے، اس کے بعد ان شاء اللہ اسے یا تو مکمل شفا نصیب ہوجائے گی اور جادو ٹوٹ جائے گا، یا پھر اس کی تکلیف میں اضافہ ہوجائے گا، اگر ایسا ہو تو اس پر دوبارہ دم کریں ، ان شاء اللہ اسے مرگی کا دورہ پڑ جائے گا اور جن آپ کے ساتھ گفتگو شروع کردے گا، پھر آپ اس سے اس طریقے کے مطابق نمٹ سکتے ہیں جس کا ذکر پہلے کیا جاچکا ہے۔
اس جادو کے علاج کا عملی نمونہ
ایک نوجوان میرے پاس آیا اور کہنے لگا:ہمارے ہاں ایک عجیب و غریب لڑکی ہے، کوئی بھی شخص جب اس کے ساتھ شادی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تو وہ بخوشی قبول کر لیتی ہے، لیکن رات کو سونے کے بعد جب صبح کے وقت بیدار ہوتی ہے تو اپنی رائے بدل لیتی ہے اور کوئی سبب بتائے بغیر اس سے شادی کرنے سے صاف انکار کردیتی ہے اور ایسا کئی بار ہوچکا ہے جس سے ہمیں اس کے متعلق شک سا