کتاب: محدث شمارہ 238 - صفحہ 48
بنیادی اور اہم ترین ہوتا ہے۔ یہ ریاست کی ایسی خصوصیت ہے جس کا اظہار ریاست کے دیگر تمام اداروں اور ان کی پالیسیوں ، قوانین، اصولوں اور ضابطوں ، جن کے مطابق یہ ادارے کام کرتے ہیں ، پر ہوتا ہے۔ ریاست کی اس اَساسی خصوصیت اقتدارِ اعلیٰ کی مغربی سیاسی مفکرین اس طرح وضاحت کرتے ہیں ۔ Lexicon Universal Encyclopaedia میں تحریر کیا گیا ہے: "Sovereignty refers both to the powers exercised by an autonomous state in relation to other Countries and to the supreme powers exercised by a state over its own members ..... selects its own political, economic and social system." ’’اقتدارِ اعلیٰ قوت و طاقت کے ان دنوں پہلوؤں کی نشاندہی کرتا ہے جو ایک خود مختار ریاست دیگر ممالک کے حوالے سے استعمال کرتی ہے اور پھر وہ برتر طاقت جو ایک ریاست اپنے ہی باشندوں پر استعمال کرتی ہے… یہ اپنا سیاسی، معاشی اور معاشرتی نظام خود ہی بناتی ہے‘‘[1] Encyclopaedia of Social Sciences کے مطابق: "The concept of sovereignty implies a theory of politics which claims that in every system of government there must be some person or body as competent to decide and as able to enforce the decision." ’’اقتدارِ اعلیٰ کے تصور کا مطلب ایک نظریۂ سیاست ہے جس کا دعویٰ یہ ہے کہ ہر نظامِ حکومت میں ایک ایسی مطلق العنان طاقت کا ہونا ضروری ہے جسے آخری فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہو، یہ طاقت ایک شخص یا جمعیت استعمال کرتی ہے اور اس طاقت کو اس طرح تسلیم کیا جاتا ہے کہ اسے فیصلہ کرنے اور پھر اس فیصلے کو نافذ کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے‘‘[2] Encyclopaedia Americana میں اقتدارِ اعلیٰ کا مطلب بیا ن کیا گیا ہے کہ: "Sovereignty in political Science is the concept of the absolute and ultimate authority in state the power to which all persons and things are sulirect." ’’سیاسیات کی رو سے اقتدارِ اعلیٰ کسی ریاست میں مطلق اور آخری اختیار کو کہتے ہیں ۔ تمام لوگ اور ان کے تمام معاملات اس کے ماتحت ہوتے ہیں ‘‘[3] ایک اسلامی ریاست اور مغربی سیاسی مفکرین کے پیش کردہ جمہوری اور سیکولر نظریات کی بنیاد پر قائم ہونے والی ریاست میں ، اگر یہ کہا جائے کہ ایک ہی بنیادی، پہلا اور آخری فرق ہے، تو وہ فرق حاکمیت اور اقتدارِ اعلیٰ کے نظریے کا ہے۔ یہ ایک ہی فرق ایسا ہے جو دونوں ریاستوں کے دیگر تمام اُصولوں کو متاثر /متعین کرتا ہے۔ اقتدارِ اعلیٰ کی اوپر درج کی گئی تعریفوں سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے
[1] Lexicon Universal Encyclopaedia, vol.18: P.113, Lexicon Publications, New York, N.Y. 1987 [2] International Encyclopaedia of Social Sciences: vol.15: P.77 Macmillan Company & The Free Press, New York, Rehrunted,1972. [3] Encyclopaedia Americana vol.25: P.347, Grolier Incorporated Dambur, U.S.A.1987.