کتاب: محدث شمارہ 237 - صفحہ 7
حدیث و سنت ڈاکٹر خالد ظفراللہ (رندھاوا
صحیح بخاری کے تحریری مآخذ....
کیا صحیح بخاری صرف زبانی روایات کاتحریری مجموعہ ہے؟
مذہبی روایات عام طور پر کسی معاشرے میں مختلف مذہبی رجحانات کی بنیاد پر رواج پاتی ہیں ۔ضروری نہیں کہ ان کی پشت پر صالح اور محققانہ فکرہی موجود ہو۔یہی وجہ ہے کہ جو لوگ مسلم معاشروں کے تعامل کو سنت یا روایت متواترہ کا نام دے کر احادیث صحیحہ کو ان پرپیش کرناضروری سمجھتے ہیں ہم انہیں فن حدیث سے ناواقف سمجھتے ہیں ۔اس کے بالمقابل فن روایت ایک نہایت ذمہ دارانہ فن ہے جس کے پیچھے نہایت گہری علمی بنیادیں موجود ہیں ۔
درحقیقت عہد نبوت اور متصلہ قرون خیر میں اسلامی سوسائٹی میں جو اسلامی اقدار مسلم معاشرے نے محفوظ کیں ،ان کے اندر تغیر وتبدل کے علاج کے لئے ہی ایک طریق کار زبانی روایت کو فروغ دینے کا بھی اختیار کیا گیا جس نے اسلامی قدروں کی مضبوطی میں نہایت اہم کردار ادا کیا جو محدثین کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔گویا یہ انسانی کردار اور معاشرتی رویے اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی روایات سے تائید پاکر اعلیٰ میعار حاصل کرتے رہے۔
فن روایات کے سلسلہ میں دوسری بات جو عموماً نظر انداز ہوجاتی ہے وہ یہ ہے کہ قرآن کی روایت میں اصل اہتمام الفاظ کا ہوتا ہے اسی لئے وہاں سا رازور "زبانی تلقی" پر ہوتاہے اگرچہ یہ بھی روایت کی ہی ایک قسم ہے لیکن سنت کا زیادہ تر تعلق چونکہ مراد الٰہی سے ہوتا ہے جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ عمل سے تشکیل پذیر ہوئی،اس لئے اس کے تحفظ وبقا میں اصل مقصود بھی تعبیر شریعت ہے۔چنانچہ اس میں الفاظ کی بجائے زیادہ اہتمام مفہوم ومراد کا ہے۔اگرچہ محدثین نے یہ احتیاط بھی ملحوظ رکھی کہ جہاں تک ممکن ہو الفاظ میں بھی فرق نہ آنے پائے لیکن اگر مفہوم کی یکسانیت کے باوصف الفاظ وانداز کا فرق پڑ بھی جائے تو جمہور محدثین اس کو برداشت کرلیتے ہیں کیونکہ اتنی زیادہ سختی سے دین وشریعت آگے منتقل ہی نہ ہوپائے۔لیکن بعد میں آنے والے فن حدیث سے نابلد لوگوں نے اس سے یہ مغالطہ کھایاہے کہ شاید فن روایت افواہوں کا علم ہے،اس بنا پر وہ اس کے خلاف تیشہ زنی کرتے رہتے ہیں ۔
جہاں تک صحیحین(بخاری ومسلم) کاتعلق ہے وہ نہ صرف متفق علیہ احادیث کا مجموعہ ہیں بلکہ اس مخصوص فنی اصطلاح کے علاوہ محدثین کامتفق علیہ مجموعہ حدیث بھی ہیں کیونکہ ان احادیث کی جس
[1] صدر شعبہ اسلامیات ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمندری ، فیصل آباد ( ایسوسی ایٹ پروفیسر )