کتاب: محدث شمارہ 237 - صفحہ 40
بگڑ رہا ہے۔ (4)ترتیل کے تقاضے پورے نہیں ہو رہے:۔ ایک بار حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ترتیل سے کیا مراد ہے؟ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جواب دیا (تَجْوِيْدُ الحُرُوْفِ وَمَعْرِفَةُ الوُقُوْفِ.)"ترتیل نام ہے حروف کو تجوید سے پڑھنے کا اور وقف (ٹھہرنے) کی معرفت کا۔۔۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ ترتیل میں درست وقف کرنے کی شدید اہمیت ہے۔ امر واقعہ بھی یہ ہے کہ تجوید الحروف کے ذریعے اگر الفاظ کی تصحیح ہوتی ہے تو معرفۃ الوقوف کے ذریعے معانی کی تصحیح ہوتی ہے۔اگر وقف حسب حال کیا جا ئے تو کلام کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ لیکن درست وقف کرنے کے لیے قاری کاقرآن کریم کامعنی سمجھنا ضروری ہے۔ قرآن کریم کے معانی سمجھے بغیر درست وقف کرنا ممکن نہیں ۔ چنانچہ معانی ومفاہیم قرآنی نہ سلکھانے کی بنا پر ترتیل کا اہم ترجز ضائع ہورہا ہے اور قرآن کریم کامعنوی اعجاز متاثرہورہا ہے۔ (5)تجوید کے نام پر فقط غناء کا اہتمام اور احکام تجوید میں کوتاہی :۔ تجوید دراصل قرآن کریم کو صحیح پڑھنے کانام ہے۔آواز اور لہجہ کی تجوید میں حیثیت ثانوی ہے۔قرآن کے معنوی اعجاز اور اس پر عمل کے ذریعے لوگوں کو قرآن کی طرف راغب کرنے کی بجائے قاری صاحبان خوبصورت آوازوں اورتصنع و تکلف کے ذریعے عوام کو قرآن کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں ۔جس طرح واعظوں اور خطیوں کی کثرت کے بعد علماء کے احترام اور مقام و مرتبہ میں کمی واقع ہوئی ہے۔عین اسی طرح خوبصورت آوازوں والے قرآء کی وجہ سے احکام تجوید کے مطابق تلاوت کرنے والوں کی قدد اور اہمیت متاثر ہوئی ہے۔چنانچہ خوبصورت اور متاثر کن آواز میں تلاوت قرآن کا ذوق پھیل رہا ہے اور احکام و مسائل تجوید میں کو تا ہی در آئی ہے۔ دور حاضر کے قرآء کسی معروف قاری کے لہجہ کی نقل اتارنے یا طویل سانسوں میں تلاوت کر کے عوام سے داد حاصل کرنے کے متمنی رہتے ہیں اور یہ انداز تلاوت اپنی اصل کے اعتبار سے جہاں احکام تجوید سے ناواقفیت ہے وہاں دین کے واضح احکام کی بھی صریح خلاف ورزی ہے جس کے سد باب کی شدید ضرورت ہے۔ اس حوالے سے حضرت حسن بصری کا یہ فرمان قابل غور ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ " "قرب قیامت یہ ہو گا کہ کو ئی قاری یہ دعویٰ کرے گا کہ میں نے پورے قرآن کو پڑھا اور اس میں کوئی غلطی نہیں کی ۔جبکہ درحقیقت قرآن کے احکام پر عمل بجانہ لاکر اس نے قرآن کے ہر ہر جز کو ضائع کیا ہو گا ۔۔۔اسی طرح کہنے والا یہ کہے گا کہ میں نے فلاں مکمل سورت کو