کتاب: محدث شمارہ 237 - صفحہ 19
7۔خواب میں ایسے حیوانات نظر آئیں جو اس کے پیچھے بھاگ رہے ہوں ۔ سحرہواتف کیسے ہوجاتاہے؟ جادوگر ایک جن کو یہ ڈیوٹی لگا کے بھیجتا ہے کہ وہ فلاں آدمی کو نیند اور حالت بیداری دونوں میں بے توجہ بنادے،چنانچہ وہ نیند کی حالت میں خونخوار جانوروں کی شکل میں اس کے سامنے آتا ہے،اور حالت بیداری میں اسے عجیب وغریب آوزوں میں یاان لوگوں کی آوازوں میں پکارتا ہے جنھیں وہ جانتا پہچانتا ہے۔پھر اسے ہر قریبی اور دور کے رشتہ دار کے متعلق شکوک وشبہات میں مبتلا کردیتاہے ،اس کے بعدسحر ہواتف کی علامات جادو کی قوت کے مطابق ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہیں ۔اگر زور دار طریقے سے جادو کیا گیا ہو تو اسے جنون تک پہنچا سکتا ہے۔اور اگر ایسا نہ ہوتو وسوسے کی حد تک ہی رہتا ہے۔ سحر ہواتف کاعلاج: 1۔مریض پر وہ دم کریں جس کا ذکرپہلی قسم میں کردیا گیا ہے۔ 2۔اگر اسے مرگی کا دور شروع ہوجائے تو اس کے ساتھ نمٹنے کاطریقہ بھی پہلی قسم میں بیان کردیا گیا ہے،اور اگر مرگی کادورہ شروع نہ ہوتواسے درج ذیل تعلیمات دیں : 3۔مریض کو چاہیے کہ وہ سونے سے پہلے وضو کرلے[1]اور آیت الکرسی پڑھے[2] 4۔سونےسے پہلے معوذات کو پڑھے،پھر اپنی دونوں ہتھیلیوں میں پھونک کر انہیں پورے جسم پر پھیر لے۔[3] 5۔صبح کے وقت سورۃ الصافات اور سوتے وقت سورۃ الدخان کی تلاوت کرے یا ان دونوں سورتوں کو کیسٹ سے سن لے۔ 6۔ہرتیسرے دن سورۃ البقرہ کی تلاوت کرے یا اسے سن لے۔ 7۔سونے سے پہلے سورۃ البقرہ کی آخری دو آیات کو پڑھ لے۔ 8۔سوتے وقت یہ د عا پڑھ لے: ﴿ بِسْمِ اللَّهِ وَضَعْتُ جَنْبِي ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَأَخْسِئْ شَيْطَانِي وَفُكَّ رِهَانِي وَاجْعَلْنِي فِي النَّدِيِّ الْأَعْلَى ﴾[4] 9۔یہ سورتیں ایک کیسٹ میں ریکارڈ کرکے مریض کو دے دیں جسے وہ روزانہ تین بار سناکرے حم السجدۃ،الفتح ،الجن۔ان تعلیمات پر وہ ایک ماہ تک عمل کرے ،ان شاء اللہ شفا نصیب ہوگی۔
[1] البخاری ،ج4 ص487۔ [2] البخاری ،ج11ص 125،فتح۔ [3] ابوداود(5054) اس کی سند کو نووی نے الاذکار(77) میں اور البانی نے مشکوۃ (2409) میں صحیح قرار دیا ہے۔ [4] البخاری ،ج3 ص282،فتح/مسلم،ج 14 ص554 نووی(جاری ہے)