کتاب: محدث شمارہ 237 - صفحہ 18
ذمے یہ کام لگاتا ہے کہ وہ اس کے دماغ پر مورچہ بندی کرلے اور اس کے لئے خلوت پسندی اور علیحدگی کے اسباب پیدا کردے،سووہ جن مقدور بھر اس کوشش کرتا ہے،اس کے بعد سحر خمول کی علامات ظہور پذیر ہوتی ہیں ۔
سحر خمول کا علاج:
1۔اس پر وہ دم کریں جس کا ذکر"سحر تفریق"میں کیاگیا ہے۔
2۔اگر اس پر مرگی کا دورہ شروع ہوجائے اور جن اس کی زبان سے بولنے لگ جائے تو اس کے ساتھ اسی طرح نمٹیں جس طرح ہم نے اس کا طریقہ پہلی قسم میں بیان کردیا ہے۔
3۔اگر مرگی کاد ورہ پڑے تو اس کے لئے تین کیسٹ مندرجہ ذیل سورتوں سے ریکارڈ کریں ،الفاتحہ،ابقرہ،آل عمران،یٰسین،الصافات،الدخان،الذاریات،الحشر،المعارج،الغاشیہ،الزلزلہ، القارعہ،الفلق،الناس،مریض ایک کیسٹ صبح کے وقت ،دوسری عصر کے وقت اور تیسری سونے سےپہلے،45 دن تک روزانہ سنے،یہ مدت 60 دن تک بھی ہوسکتی ہے۔
4۔اس مدت کے خاتمے کے ساتھ ہی ان شاء اللہ مریض کو شفا نصیب ہوچکی ہوگی۔
5۔مریض اس دوران سکون پہنچانے والی دوائیوں سے پرہیز کرے۔
6۔اگر مریض معدے کادرد محسوس کرے تو دم والی آیات پانی پر پڑھیں ،جسے وہ اس مدت کے دوران پیتا رہے ۔
7۔اگر مریض ہمیشہ سردرد کی شکایت کرتا ہو تو ان آیات کو پانی پر پڑھیں ،پھر وہ مریض پر تیسرے دن اس سے غسل کرتا ہے،بشرط یہ کہ پانی میں اضافہ نہ کرے،اسے آگ پر گرم بھی نہ کرے اور صاف ستھری جگہ پر غسل کرے۔
6۔سحر ہواتف(چیخ و پکار)
سحر ہواتف کی علامات:
1۔خوفناک خواب۔
2۔خواب میں اسے یوں لگے جیسے اسے کوئی پکاررہا ہو۔
3۔حالت بیداری میں کچھ آوازیں سنائی دیں اور کوئی شخص نظر نہ آئے۔
4۔کثرت وساوس
5۔اپنے دوست احباب کے بارے میں زیادہ شکوک وشبہات میں مبتلا ہونا۔
6۔خواب میں اسے یوں لگے جیسے وہ ایک بلند چوٹی سے گرنے والا ہے۔