کتاب: محدث شمارہ 237 - صفحہ 17
8۔اگر مریض کو معدے کادرد محسوس ہوتو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسے جادو کھلایا پلایا گیا ہے،اس صورت میں آپ دم والی آیات مذکورہ پانی پر پڑھیں ،پھر اسے اس سے پینے کی تلقین کریں تاکہ پیٹ میں موجود جادو ٹوٹ جائے یا اسے اُلٹی آجائے۔
سحرجنون کے علاج کا عملی نمونہ:
میرے پاس کچھ لوگ آئے جنہوں نے اپنے ساتھ ایک نوجوان کو زنجیر میں جکڑ کر پکڑا ہواتھا،اس نے مجھے دیکھا تو دوڑ لگادی،اور پاؤں میں لگی زنجیر توڑدی،اسکے ساتھ آئے ہوئے لوگوں نے اسے پکڑ لیا تو میں نے اس پر قرآن مجید کو پڑھنا شروع کردیا۔اس دوران وہ میرے منہ پر بار بار تھوکتا رہا،آخر کار میں نے انہیں چند کیسٹیں دیں اور نوجوان کو انہیں سننے کی تلقین کرکے 45 دن کے بعد دوبارہ آنے کاکہا۔
اس مدت کے بعد وہ خود چل کر میرے پاس آیا تو دماغی طور پر بالکل ٹھیک ہوچکا تھا،اس نے آتے ہی مجھ سے معذرت کی کہ لاشعوری طور پر اس سے میرے منہ پر تھوکنے کی غلطی ہوگئی تھی ،میں نے اس پر دوبارہ دم کیا تو کوئی چیز ظاہر نہ ہوئی اور اس طرح وہ شفا یاب ہوکر واپس چلا گیا۔جاتے ہوئے اس نے مجھ سے سوال کیا کہ کیا شفا یاب ہونے پر صدقہ کرنا یا روزے رکھنا ضروری ہے؟میں نے اسے بتایا کہ ضروری تو نہیں ،البتہ شکرانے کے طور پر اگر وہ صدقہ کرنا چاہے یا نفلی روزے رکھناچاہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔
دوسرا نمونہ:
میرے پاس ایک ایسا نوجوان آیا جو پاگل ہوچکاتھا اور اپنے معمولات کو شک کی نگاہ سے دیکھتا تھا۔میں نے اس پر دم کیا تو معلوم ہوا کہ اس کوسحر جنون کیاگیا ہے۔اور ایسے وقت میں کیا گیا ہےجب یہ شادی کرنے والا تھا۔میں نے اسے چندکیسٹیں سننے کے لئے اور پانی پر دم کرکے اسے دیا اور ایک ماہ کے بعد دوبارہ آنے کے لئے کہا،تقریباً بیس دن کے بعد اس کا ایک رشتہ دارآیا اورا س نے مجھے خوشخبری دی کہ اب وہ نوجوان بالکل تندرست ہے اور شادی کرچکا ہے،اس پر میں نے اللہ کا شکریہ ادا کیا جس کی توفیق سے اسے شفا نصیب ہوئی۔
5۔سحر خمول(کاہلی وسستی)
سحر خمول کی علامات:
1۔خلوت پسندی۔2۔خود غرضی۔3۔مکمل خاموشی۔4۔پریشان خیالی۔
5۔ہمیشہ سردرد۔6۔محفلوں سے کراہت۔7۔ہمیشہ سست رہنا۔
سحر خمول کیسے ہوجاتاہے:۔
جادوگر ایک جن کو اس شخص کی طرف بھیجتا ہے جس پر جادو کرنا مقصود ہوتا ہے،اور اس کے