کتاب: محدث شمارہ 236 - صفحہ 31
(۴) آیت الکرسی پھر وہ پانی مریض کو پینے کے لئے دے دیں ، اس کے بعد اگر اسے زرد یا سرخ یا سیاہ رنگ کی الٹی آجائے تو سمجھ لیں اس کا جادو ٹوٹ گیا ہے ورنہ تین ہفتے تک اسے یہ پانی پینے کی تلقین کریں یا اس وقت تک جب اس کا جادو ٹوٹ نہ جائے۔ اور خاوند کا علاج کرتے وقت یہ بات یاد رہے کہ اس کی بیوی کو اس کا علم نہ ہو کیونکہ اگر اسے علم ہوجاتا ہے تو وہ دوبارہ اس پر جادو کرسکتی ہے۔ سحر محبت کے علاج کا ایک عملی نمونہ ایک شخص میرے پاس آیا اور اس نے اپنی صورت حال کچھ اس انداز سے بیان کی: ’’میں اپنی بیوی کے ساتھ معمول کے مطابق زندگی بسر کر رہا تھا، لیکن چند ماہ سے عجیب و غریب صورتحال سے دو چار ہوں ، اور وہ اس طرح کہ میں لمحہ بھر کے لئے بھی اپنی بیوی سے صبر نہیں کرسکتا، حتیٰ کہ اپنے کام پر جاتا ہوں تو وہاں بھی اسی کے متعلق سوچتا رہتا ہوں ، گھر میں واپس آتا ہوں تو سب سے پہلے اپنی بیوی کو دیکھتا ہوں ، اور جب مہمانوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہوں تو بار بار اٹھ کر بیوی کو دیکھنے چلاجاتاہوں ، غیر معمولی طور پر مجھے اس پر غیرت آتی ہے، وہ کچن میں جاتی ہے تو میں اس کے پیچھے ہوتا ہوں ، سونے کے کمرے میں جاتی ہے تو میں بھی اس کے ساتھ سونے کے کمرے میں چلا جاتا ہوں ، گھر کی صفائی کے لئے جاتی ہے تو تب بھی میں اس کے پیچھے پیچھے ہوتا ہوں ، اور یوں لگتا ہے جیسے میری نکیل اس کے ہاتھ میں ہے، وہ جب بھی کوئی مطالبہ کرتی ہے تو اسے فورا ً پورا کرنے کی کوشش کرتاہوں ۔‘‘ اس شخص کی صورت حال کو سن کر میں نے پانی پر دم کیا اور تین ہفتے تک اسے پینے اور اس سے غسل کرنے کی اسے تلقین کی بشرطیکہ اس کی بیوی کو اس کا علم نہ ہو، وہ مدتِ مذکورہ کے بعد میرے پاس آیا، اور اس نے بتایا کہ کچھ اِفاقہ ہے اور مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوا۔ سو میں نے اس کا دوبارہ علاج کیا تو وہ ٹھیک ہوگیا جس پر میں اللہ کا شکرگزار ہوں۔ (جاری ہے) (۷۸) الاسراء، ۸۲… (۷۹) الصحیحۃ للألبانی (۱۹۳۱)…(۸۰) مسلم کتاب السلام النووی، ج۱۴ ص۱۸۷ …(۸۱) البقرۃ، ۱۰۲…(۸۲) مسلم، ج۱۷ ص۱۵۷ مع النووی…(۸۳) الحجرات، ۶…(۸۴) البخاری، ج۶ ص۳۳۸، مسلم، ج۱۷ ص۱۷…(۸۵) الصحیحۃ للألبانی (۳۳۱)…(۸۶) مسلم، کتاب السلام: ج۱۴، ص۱۸۷