کتاب: محدث شمارہ 236 - صفحہ 29
پینے کی چیزوں میں اسے ملا دے۔ سحر محبت کے اُلٹے اثرات (۱) کبھی خاوند اس جادو کی وجہ سے بیما رپڑ جاتا ہے، اور میں ایک ایسے کو جانتا ہوں جو تین سال تک اسی وجہ سے بیمار پڑا رہا۔ (۲) ا س کا ایک منفی اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ خاوند خود اپنی بیوی سے نفرت کرنے لگ جاتا ہے۔ (۳) ایک اور الٹا اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ بیوی دوہرا جادو کردیتی ہے، جس کی وجہ سے اس کا خاوند خو داپنی ماں ، بہن اور دوسری رشتہ دار عورتوں سے بھی نفرت کرنے لگتا ہے۔ (۴) دوہرے جادو کا ایک منفی اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ خاوند دنیا بھر کی تمام عورتوں سے حتیٰ کہ اپنی بیوی سے بھی شدید نفرت کرنا شروع کردیتا ہے، اور میں ایک ایسے شخص کو بھی جانتا ہوں جس نے اس جادو کے بعد اپنی بیوی کو طلاق دے دی، پھر وہی بیوی بھاگم بھاگ جادوگر کے پاس پہنچی تاکہ اس سے سحر محبت کو توڑنے کا مطالبہ کرے لیکن اسے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ وہ جادوگر مرچکا ہے۔ (جو اپنے بھائی کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود اس میں گر جاتا ہے) سحر محبت کے اسباب (۱) خاوند بیوی میں اختلافات کا پھوٹ پڑنا (۲) خاوند اگر مالدار ہو تو اس کے مال میں لالچ کرنا (۳) بیوی کا یہ احساس کہ اس کا خاوند عنقریب دوسری شادی کر لے گا، گو شرعاً دوسری شادی کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے لیکن اس دور کی عورت خاص کر وہ عورتیں جو ذرائع اَبلاغ کے پروپیگنڈے سے متاثر ہیں ، یہ گمان کرتی ہے کہ اس کا خاوند اگر دوسری شادی کر لیتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے اس سے محبت نہیں ہے۔ عورت کی یہ سوچ انتہائی سنگین غلطی ہے کیونکہ خاوند باوجودیکہ اپنی پہلی بیوی سے محبت کرتا ہے، اسے دیگر کئی اسباب دوسری، تیسری اور چوتھی شادی کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ مثلاً کثرتِ اولاد کی رغبت، یا حالت ِحیض و نفاس میں قوتِ جماع پر کنٹرول نہ کرپانا، یا خاندانی تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش رکھنا وغیرہ ۔ جائز سحر محبت عورت جائز طریقے سے اپنے خاوند پر جادو کرسکتی ہے اور وہ یہ ہے: خاوند کی خاطرہر وقت خوبصورت بن کے رہنا، اچھی خوشبو لگانا، خاوند سامنے آئے تو