کتاب: محدث شمارہ 235 - صفحہ 80
نہیں ۔ یہاں ججوں کو فقہ میں مہارت کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کی انگریزی کی بنیاد پر مقرر کیا جاتا ہے۔ ٭... نیشنل سکیورٹی کونسل میں ڈاکٹر محمود احمد غازی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو عالم دین ہیں ان کی موجودگی میں موجودہ سیٹ اَپ سے نفاذِ اسلام کی کوئی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ حافظ عبدالرحمن مدنی: سوال یہ ہے کہ وہ حکومت میں کس قدر مؤثر ہیں ۔ اگر وہ اپنا مؤثر کردار اداکر سکیں تو بہت اچھا ہے لیکن اگر انہیں محض نمائشی طور پر رکھا گیا ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ٭... فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کی وجہ کیا ہے اور اس پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: فرقہ بندی کی اصل بنیاد تعصبات پر ہے۔ برصغیر میں شیعہ سنی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا تھا ،یہ مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب عالمی سطح پر دو بلاک سامنے آئے ایک اہل تشیع کا اور دوسرا اہلسنّت کا ،جس کا پس منظر سیاسی تھا۔ یہ خود نہیں اُلجھے تاہم اس سے دوسرے لوگوں کو موقع مل گیا عقیدے کے اختلاف سے فرقہ پرستی پیدا نہیں ہوتی ، تعصبات کی زیادہ تر وجوہ سیاسی ہیں ۔ اس رحجان کے خاتمے کا واحد طریقہ تحقیقی رحجان پیدا کرنا ہے۔ علماء تحقیق کریں ، فروعی اختلافات کو عام پلیٹ فارم پر لانے سے گریز کریں ، اس سے مسائل میں شدت ختم ہو جائے گی۔ ٭...سی ٹی بی ٹی پر دستخطوں کے حق میں ہیں یا مخالفت میں ؟ حافظ عبدالرحمن مدنی: سی ٹی بی ٹی کے دفعات کے اندر بظاہر تو کوئی خوفناک بات نظر نہیں آتی لیکن اگر آپ پولیس کو اجازت دیدیں تو پھر اس کا ہاتھ کون روک سکتا ہے جب امریکہ کو گھر کی تلاشی کا موقع مل گیا تو وہ وہی کچھ کرے گا جو عراق کے اندر ہو رہاہے۔اس لئے اس کی تائید کرنا درست نہیں ۔ اِدارۃ الإصلاح کا تربیتی اِجتماع برائے علماءِکرام ادارۃ الاصلاح ...مرکز البدر ، بنگہ بلوچاں نزدپھول نگر(بھائی پھیرو) میں علماء کاتیسرا سہ روزہ تربیتی واصلاحی اجتماع ۲۵/مارچ ۲۰۰۰ء بروز ہفتہ نمازِ ظہر سے شروع ہوکر ۲۷/مارچ ۲۰۰۰ء بروز پیرنمازِ ظہر تک منعقد ہوگا (اِن شاء اللہ) جس میں شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی، حافظ صلاح الدین یوسف ،مولانا حافظ محمد شریف حافظ مسعود عالم،مولانا عبد الرشید مجاہد آبادی ، پروفیسر مزمل احسن شیخ، قاری محمد ابراہیم میرمحمدی اوردیگر علماء ِکرام تربیت فرمائیں گی۔ ( محمد یحییٰ عزیز میر محمدی فون: 04943-510116 ) نوٹ: علماء کے اجتماع کے اختتام پر عوامُ الناس کا سات روزہ تربیتی کورس بھی شروع ہوجائے گا جو آئندہ سے ہرماہ ماہانہ اجتماع سے متصل باقاعدگی سے منعقد ہوا کرے گا۔ان شاء اللہ