کتاب: محدث شمارہ 235 - صفحہ 31
کی۔ پوری ملت ان کی دینی خدمات اور اخلاقِ حسنہ پر فخر کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ ۴ /شعبان ۱۳۸۱؁ھ بمطابق ۱۲ /جنوری ۱۹۶۲؁ء لاہور میں وفات پائی۔ ؎ بڑے شوق سے سن رہا تھا زمانہ ہمی سوگئے داستان کہتے کہتے !! آپ کو اپنے حقیقی چچا اور سسرحافظ محمد حسین (والد حافظ عبدالرحمن مدنی) کے پہلو میں گارڈن ٹاؤن لاہور کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ حافظ احمد عرف محمود احمدقرآنِ مجیدکے حافظ، عالم دین، مسجد ِقدس چوک دالگراں لاہور کے نائب ناظمتھے۔ مسجد ِقدس کی وسعت اور تعمیر و ترقی میں زندگی بھر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جامعہ اہلحدیث کے لئے فراہمی ٔزر میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ۔ عربی کے علاوہ فارسی زبان میں ان کو ید ِطولیٰ حاصل تھا۔ سینکڑوں فارسی اشعار ان کو زبانی یاد تھے۔ مخلوق کی دینی، سیاسی اور سماجی کاموں میں مساعدت و معاونت کرنا اورمظلوموں ،بیواؤں کی دادرسی کرنا وہ اپنا مذہبی فریضہ سمجھتیتھے۔ عاجز(راقم الحروف) پر ان کے بڑے احسانات ہیں جن کا بدلہ چکانا میرے لئے ممکن نہیں ۔ ربّ العزت کے حضور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی حسنات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے۔ آمین!... مرحوم عمر میں حافظ عبدالقادر سے ۳ سال چھوٹے تھے۔ خدماتِ دینیہ میں ان کے شانہ بشانہ رہتے۔ ۱۹۱۸ء میں پیدا ہوئے، ۱۱ /ذی الحجہ ۱۴۰۹ھ بمطابق ۱۵ /جولائی ۱۹۸۹ء امریکہ میں و فات پائی۔ ۲۰ /جولائی ۱۹۸۹ء گارڈن ٹاؤن، لاہور کے قبرستان میں دفن ہوئے۔ چوتھے بھائی، سلطان المناظرین حافظ عبدالقادر روپڑی ایک ممتاز عالم دین، نامور خطیب، کامیاب مبلغ، یکتا مناظر، علم و فضل کے اعتبار سے بلند و بالا مقام کے حاملتھے۔ صغر سنی میں قرآنِ مجید حفظ کیا، فراغت تک اکثرعلوم محدث روپڑی سے حاصل کئے۔ ۱۹۱۵ء میں پیدا ہوئے۔ ۶ /دسمبر ۱۹۹۹ء بروز سوموار داعی ٔاجل کو لبیک کہا۔بروز منگل بعد از ظہر راقم الحروف نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ گارڈن ٹاؤن لاہور میں خاندانی قبرستان میں دفن ہوئے۔ میرے تعارف کا آغاز ۱۹۵۳ء کی بات ہے، ہمارے قصبہ سرہالی کلاں ، ضلع قصور میں سید ہدایت اللہ کنگن پوری رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبداللہ کلسوی رحمۃ اللہ علیہ کی مساعی سے ایک عظیم الشان سہ روزہ کانفرنس سید اسمٰعیل مشہدی کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس میں پنجاب بھر کے تقریباً تمام مشاہیر خطباءِ کرام اور علماءِعظام شریک تھے۔ اس زمانہ میں معمول تھا کہ استراحت کے مخصوص اوقات کے علاوہ دعوتی پروگرام شب و روز جاری