کتاب: محدث شمارہ 235 - صفحہ 12
کیوں ؟… کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ جادوگر مجھے قتل کردے گا۔ تم کسی ایسی جگہ پر چلے جانا جہاں جادوگر تمہارا پتہ نہ چلا سکے۔ وہ میرے پیچھے دوسرے جنوں کو بھیج کر مجھے پکڑوالے گا۔ اگر تم اسلام قبول کر لو اور سچے دل سے توبہ کر لو تو میں تمہیں ایسی قرآنی آیات سکھلا دوں گا جو تمہیں کافر جنوں کے شر سے بچا لیں گی۔ نہیں ، میں ہرگز اسلام قبول نہیں کروں گا اور عیسائی ہی رہوں گا۔ چلو خیر، دین میں جبر نہیں ہے، البتہ اس عورت سے تمہارا نکل جانا ضروری ہے! میں ہرگز نہیں نکلوں گا۔ میں تمہیں نکال دینے کی طاقت رکھتا ہوں (اللہ کی مدد کے ساتھ) ابھی میں قرآن پڑھوں گا اور تم جل جاؤ گے۔ پھر میں نے اسے شدید مارا، اور آخر کار کہنے لگا: میں نکل جاؤں گا !! اوراس طرح وہ الحمدللہ اس خاتون سے نکل کر چلا گیا۔ اور یہ بات یقینی ہے کہ جادوگر جس قدر زیادہ کفریہ کام کرے گا جن اتنا زیادہ اس کے اَحکامات کو مانیں گے اور بڑی تیزی کے ساتھ ان پر عمل کریں گے اور وہ جتنا کم کفریہ کاموں کے قریب جائے گا، جنات اس کی باتوں پر اتنا کم عمل کریں گے۔ جادوگر جنوں کو کیسے حاضر کرتا ہے اس کے بہت سارے طریقے ہیں اور ہر ایک میں شرک یا واضح کفر موجود ہوتا ہے، میں یہاں آٹھ طریقے ذکر کروں گا او رہر طریقے میں جس طرح سے کفر و شرک موجود ہوتا ہے، اس کی وضاحت کروں گا، البتہ اس ضمن میں شدید اختصار کروں گا او رہر طریقے کی پوری تفصیلات ہرگز ذکر نہیں کروں گا تاکہ کوئی شخص اسے آزما نہ سکے: ہر طریقے میں موجود کفر و شرک کی وضاحت کرنے کی ضرورت ا س لئے پیش آئی کہ کئی لوگ قرآنی علاج اور جادو میں فرق نہیں کرپاتے، حالانکہ پہلا ایمانی اور دوسرا شیطانی طریقۂ علاج ہے، اور اس سلسلے میں مزید اِبہام اس وقت پیدا ہوجاتا ہے جب کئی جادوگر اپنے کفریہ تعویذات آہستہ آواز میں اور قرآنی آیات اونچی آواز میں پڑھتے ہیں چنانچہ مریض سمجھتا ہے کہ اس کا علاج قرآن کے ذریعہ ہو رہا ہے حالانکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا… الغرض میرامندرجہ ذیل طریقے ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ میرے مسلمان بھائی گمراہی اور شر کے راستوں سے بچ جائیں اور مجرم پیشہ لوگوں کا راستہ کھل کر سامنے آجائے پہلا طریقہ جادو گر ناپاکی کی حالت میں ایک تاریک کمرے میں بیٹھ جاتا ہے، پھر اس میں آگ جلاتا ہے اور