کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 55
شاعر شیخ عماد مغربی شیخ عبد الروف بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ محدث حماد انصاری رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ شامل ہیں ۔ شیخ کی عملی زندگی: تحصیل علم کے بعد منطلقہ احساء میں معہد علمی میں مدرس کے فرائض انجام دیے جہاں شیخ راشدین حنین کے گھر قیام پذیر رہے ۔ان دنوں معہد کے مدیر شیخ ادیب عبد اللہ بن خمیس تھے بعد ازاں ریاض میں المعہد العلمی سے تعلق جوڑا پھر کلیہ الشریعة اور کلیة اللغة العربية سے منسلک ہوگئے۔جہاں اپنی تدریسی خدمات کی بنا پر نمایا ں رہے۔ اور 1381ھ (1961ء) میں جب مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کی ابتداء ہوئی تو موصوف کو جامعہ کے افتتاح اور چلانے میں شیخ ابن باز کی معاونت کے لیے مقرر کیا گیا اور ادارہ التعلیم ان کے سپرد کیا گیا اور اس کے بعد جامعہ کے مختلف کالجز میں درس دیتے رہے جامعہ میں اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں رہے اسی طرح مدینہ میں موجود المعہد العالی للدعوۃ میں درس دیتے رہے جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ریاض کے تابع ہے۔ 1384ھ(1964ء) سے عدالتی امور کو سنبھالا اور مدینہ منورہ ہائی کورٹ میں جج بنے۔بعد ازاں مدینہ کی عدالتوں کے سر براہ مقرر ہوئے اور پھر اسی عہدہ فائز رہے۔ یہی شیخ محمد امین شنقیطی کا بھی زمانہ تھا شیخ شنقیطی حرم نبوی میں درس دیتے تھے موصوف ان کی عدم موجودگی میں ان کے نائب ہوتے ۔پھر موصوف اس عظیم ذمہ داری کو عرصہ تک انجام دیتے رہے لوگوں کی ایک کثیر تعدادنے ان سے فائدہ حاصل کیا۔ شیخ موصوف نے دعوت الی اللہ کے باب میں بھی عظیم خدمات اور کار ہائے نمایاں انجام دیں ۔آپ مسجد نبوی میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔اور اندرون و بیرون ملک علمی مجالس اور کانفرنسوں میں شریک ہوتے تبلیغ و دعوت کی غرض سے بہت سے ملکوں کا سفر کیا ذرائعابلاغ کے بعض پروگراموں میں بھی شرکت کیا کرتے ریڈیو پروگرام نداء الاسلام میں بھی تعلق قائم کئے رکھا۔ آپ 1381ھ(1961ء)سےباقاعدہ ہر سوموار کی رات کوہفتہ وار حدیث کا پروگرام پیش کیا کرتے ۔اسی طرح ٹیلی ویژن پر سیرت کے موضوع پر آپ کی تقاریر خوب پسند کی گئیں ۔بعض دوسرے پروگراموں میں بھی شریک رہے مثلاً بدر والبدویون من اعیان علماء الحرمین وغیرہ ۔ تصنیف و تالیف کے میدان میں آپ نے مختلف علوم کی متعدد کتب کی شروح لکھیں مثلاً الموطا بلوغ المرام الرحبیہ ،رسالہ فی اصول الفقہ ،الاربعین النوویہ وغیرہ یہ تمام شروح مکتبة الحرم الصوتیۃ (مسجد نبوی کی کیسٹ لائبریری )میں میسر ہیں جن کی تعداد ایک ہزار کیسٹس کے قریب ہے۔ اس طرح شیخ نے متعدد مفید کتب تالیف کیں جن میں چند ایک یہ ہیں ۔ تتمہ تفسیر اضواء البیان اپنی تالیفات میں آپ کو سب کو سب سے زیادہ یہی تالیف پسند تھی۔ السؤال والجواب في أيات الكتاب....وصايا ا لرسول صلي اللّٰه عليه وسلم..... عمل اهل المدينةجیسا کہ مؤطا امام مالک میں وارد ہواہے(ساتھ دیگر تین فقہی مذاہب کا بھی ذکر ہے) في ظلال عرش الرحمن...التراويح اكثر من الف عام في مسجد النبي صلي اللّٰه عليه وسلم...مع الرسول صلي اللّٰه عليه وسلم في رمضان....نكاح المتعة في الاسلام....زكاة الحلي....تعريف عام بعموميات