کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 51
کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ (182)مناظرہ مابین مولوی حمید اللہ و مرزاقادیانی اہلحدیث امرتسر 19/اگست1920ء (183)غایۃ المہلوف المسیحون فی مصائد القادیانی المجنون:اہلحدیث امرتسر 19اگست1920ء (184)اعمال نامہ قادیانی اہلحدیث امرتسر 19/اگست 1920ء (185)مجدددین اہلحدیث امرتسر 29/جنوری 1932ء (186)احسن التقریر فی مسئلہ التکفیر (عربی) اہلحدیث امرتسر15/جنوری 1926ءاس کتاب میں مرزا غلام احمد قادیانی کی بد لائل تکفیر کی گئی ہے۔ (187)ترجمہ حفظ الایمان من فتنہ القادیان (انگریزی ) اہلحدیث امرتسر 11/دسمبر1925ء۔ (188)امام زماں اہلحدیث امرتسر 20/جنوری 1939ء۔ یہ کتاب مرزا قادیانی کے مہدی موعود ہونے کی تردید میں ہے۔ (189)مہدی منتظر : اہلحدیث امرتسر 20/جنوری 1939ء۔ یہ کتاب مرزا قادیانی کی امامت مجددویت اور مہددیت کے ابطال میں ہے ۔ (190)مجدد دوراں : اہلحدیث امرتسر 20/جنوری1939ء۔ یہ کتاب قادیانی امامت مجددیت اور مہدویت کے ابطال میں ہے ۔ (191)قادیانی حلف کی حقیقت اہلحدیث امرتسر 15/جنوری 1934ء سیٹھ عبد اللہ الٰہ دین (قادیانی ) سکندرآباد کن نے مو لا نا ثناء اللہ امرتسری کو چیلنج کررکھا تھا کہ اگر مرزا قادیانی کذاب ہے تو حلف مؤکد بعذاب اٹھا ئیں ۔اس کتاب میں دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ مولانا ثناء اللہ صاحب کئی بار مرزا قادیانی کے کذاب دجال کافر مرتد ہونے پر حلف اٹھا چکے ہیں ۔ (192)نشان حج اور مرزا : اہلحدیث امرتسر 14/ستمبر 1934ء۔ (193)قادیانی مذہب کی حقیقت : اہلحدیث امرتسر یکم دسمبر1933ء۔ اس کتاب میں مرزاقادیانی کی سوانح عقائد اور اس کے الہامات و پیش گوئیوں (جو جھوٹ ثابت ہوئیں ) کا تذکرہ ہے۔ (194)تازیانہ عبرت : اہلحدیث امرتسر19/جنوری1934ء۔مرزا غلام احمدقادیانی اور مولوی کرم الدین جہلمی (اہلحدیث )کے مابین جو گفتگو ہوئی اس رسالہ میں بیان کی گئی ہے۔ (195)ختم نبوت 20/جلد اہلحدیث امرتسر 29/اگست 1930ء۔اس کتاب میں 100/آیات قرآن مجید اور 200/احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے اور سینکڑوں اقوال سلف اور اجماع امت سے ثابت کیا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آسکتا نہ تشریعی نہ غیر تشریعی اور ساتھ ہی ان تفریحات کی قلعی کھولی گئی ہے۔جو ختم نبوت کی آیات و احادیث وغیرہ میں قادیانی گروہ نے کی تھیں ۔