کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 49
(166)المنبر(ڈائجسٹ ایڈیشن )1976ءصفحات 114۔ اس رسالہ میں یہ مضامین شامل اشاعت کیے گئےہیں (1)قادیانی غیر مسلم کیوں ؟(2)میں نے قادیانیت کیوں چھوڑی ؟(3)مسلمانوں کے دعویٰ کاقادیانیوں کی جانب سے جواب کا جواب ۔ (167)ایک غلطی کا ازالہ :1964ء صفحات 32) اس رسالہ میں قادیانی مذہب کی قلعی کھولی گئی ہے بڑا لاجواب رسالہ ہے نواب امیر محمد خان گورنر مغربی پاکستان نے اس رسالہ کو ضبط کرنے کا حکم صادر کیا مگر کچھ عرصہ بعد واگزارکردیا۔ (168)قادیانی اور مسلمان :1961ء صفحات 16۔ اس رسالہ میں قادیانی عقائد پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ اس فرقہ باطلہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ (169)قادیانیوں سے پہلا خطاب : 1974ء صفحات 16۔ 7/دسمبر 1974ء کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا ۔ آئین میں ترمیم کی۔ اس زمانہ میں مصنف نے ملتان گوجرانوالہ ،اور چنیوٹ میں تقاریر کیں ۔یہ رسالہ ان تینوں تقریروں کا مجموعہ ہے۔ (170)قادیانی غیرمسلم کیوں :1977ءصفحات 170۔ 7/ستمبر1974ء کو حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیا۔اس پر قادیانیوں نے ملک میں اپنی مظلومیت کا راگ الاپنا شروع کیا ۔جس کے جواب میں حکیم عبدالرحیم اشرف نے یہ کتاب تصنیف کی اور تحریری طور پر ثابت کیا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ صحیح ہے اور مرزائیوں کا پراپیگنڈہبے بنیاد ہے۔ ڈاکٹر سبطین لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ : (171)قادیانیت ستمبر1974ء کے بعد : 1976ء اس عنوان سے یہ مضمون المنبر فیصل آباد میں جون تا جولائی 76ء6/اقساط میں شائع ہوا۔ قادیانیت کی تردیدمیں بڑا معلوماتی مضمون ہے۔ (176)قادیانیت 1974ء تک : 1984ء تک 1975ءصفحات 48۔ اس رسالہ میں مرزائیت کے سیاسی اتار چڑھا ؤاور جوار بھاٹاکا صحیح تجزیہ کیا گیا ہے۔ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ : (173)قادیانی کافر کیوں ؟1975ءصفحات 119۔ اس کتاب میں قادیانی مذہب کے عقائد اور ان کے دجل و فریب پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ مولانا صہیب عبد الغفار حسن حفظہ اللہ :