کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 47
میں قادیانیت کے مکرو و فریب پر روشنی ڈالی ہے۔ (154)مباہلہ پاکٹ بک : 1935ء صفحات 240۔ مولانا عبد الکریم شروع میں قادیانی تھے ،مرزا بشیر الدین کو اپنی ہمشیرہ کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر مباہلہ کا چیلنج دیا اور اس کے بعد مولاناعبد الکریم قادیانیت چھوڑکے دوبارہ اسلام میں داخل ہوئے ۔اس کتاب میں " گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے"کے مصداق مرزا قادیانی کے جعلی نبوت کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ مولانا عبد الحی فتح گڑھی : (155)تذکرہ العباد : 1922ءصفحات 48۔ اس رسالہ میں مرزا غلام قادیانی کے دعویٰ نبوت کی تردید کی ہے۔ مولانا محمد سلیمان میرٹھی: (156)رد قادیانیت : 1992 ء صفحات 48۔ یہ رسالہ اس امر کی تحقیق پر مشتمل ہے کہ کیا مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مرزا قادیانی کے مابین مباہلہ ہوا تھا یا نہیں ؟ مولانا محمد حسین بٹالوی : (157)خیالی مسیح اور اس کے فرضی حواری سے گفتگو : 1891ءصفحات 35۔ اس رسالہ میں مرزا قادیانی کے ایک خیالی مرید سے مؤلف کی مکمل مراسلت شائع کی گئی ہے اور مرزا قادیانی کی تین کتابوں "فتح الاسلام " ،"توضیح المرام "اور "ازالہ اوہام " پر تبصرہ بھی کیا ہے۔ (158)اشاعۃ السنۃ : یہ مولانا حسین بٹالوی کا معروف ماہنامہ تھا جو آپ نے 1294ء ھ/1887ءمیں بٹالہ ضلع گورداسپور سے شائع کیا تھا اور اس رسالہ نے مرزائے قادیان کے کفر کا خوب خوب استیصال کیا۔ (150) مرزا قادیانی اور مرزائیوں کے بارے میں چند سوالات : 1890ء صفحات 16۔سوالات مولانا محمد حسین بٹالوی نے لکھے اور ان کے جوابات مولانا محی الدین عبدالرحمٰن لکھوی نے تحریر فرمائے۔ مولانا محمد جعفر تھانیسری : (160)تائید آسمانی در ،رد نشان آسمانی : 1892ء صفحات 30۔ مرزا قادیانی نے شاہ نعمت اللہ کے قصیدہ کو توڑ موڑ کر کتر بیونت کی اور آسمانی نشان قراردیا ۔ مصنف نے اس رسالہ میں مرزا قادیانی کے مکروفریب اور اس کی جعلسازی کی تصویر کشی کی ہے۔ مولانا ابو الکلام آزاد :