کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 46
اس رسالہ میں لفظ توفی پر بڑے دلچسپ انداز میں بحث کی گئی ہے۔اور قادیانی مصنفین کی تحریروں کا جواب دیا گیا ہے۔ (145)الاخذ بالیمین من بشیر الدین : 1962ء صفحات 4۔ اس رسالہ میں مرزا بشیر الدین کے عقائدو کردار کاذکرکیا گیا ہے۔ (146)البحث المخد والعدل : 1972ءصفحات 92۔ یہ کتاب ایک قادیانی مصنف کی اس کتاب کا جواب ہے جس میں اس نے مرزا قادیانی کو 14ویں صدی کا مجدد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے اس کتاب کاپورا نام البحث المخدوالعدل المحدث والمجد د البدی ہے۔ (147)آئینہ مرزا : 1970ءصفحات 122۔ اس کتاب میں مصنف نے تہذیب واخلاق سے متعلق قرآن کی تعلیمات پیش کر کے مرزا قادیانی کی بداخلاقی بد زبانی کو بیان کیا ہے۔ (148)کیل واکتیال بمکیال دانیال : 1976ء صفحات 20۔ دانیال کی ایک پیشن گوئی کو مرزا قادیانی نے اپنے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی ہے اس رسالہ میں مرزا قادیانی کی اس مزعومہ کو شش کوناکام بنایا گیا ہے۔ (149)کیا مرزا قادیانی عورت تھی : صفحات 4۔ آنجہانی مرزا قادیانی نے لکھا تھا کہ "مجھے حیض آتا ہے اور حمل بھی ہوا ہے۔"مصنف نے قادیانی کتب سے اس عنوان پر حوالہ جات جمع کر کے قادیانیت کی رسوائی کا سامان کر دیا ۔ مولانا الٰہی بخش پڑا کری : (150)عصائے موسیٰ : 1939ءصفحات 150۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کے مکرو فریب کی قلعی کھولی گئی ہے۔ مولانا عبد الخالق خلیق : (151)عاشق کا جنازہ : 1935ء صفحات 64۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کے دعاوی کی تردید بڑے اچھے انداز سے کی گئی ہے۔ مولانا عبد الکریم مبابلہ: (152)حقیقت مرزائیت :1935ءصفحات 150۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کی کذب بیانی پر روشنی ڈالی ہے۔ (153)خود کاشتہ پودا :صفحات 4۔ مصنف مولانا عبد الکریم 17سال مرزا قادیانی رہے اور اخبار "مباہلہ"کے ایڈیٹر تھےاس پمفلٹ