کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 45
مولانا محمد یعقوب پٹیالوی: (136)تحقیق لاثانی : 1927ء صفحات 200۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی کامحمدی بیگم سے نکاح کی پیشین گوئی کا ابطال کیا گیا ہے اور مرزا نے اپنی پیشین گوئی کو پورا کرنے کے لیے کیا کیا بھیس بدلے اس کا تذکرہ اس کتاب میں ہے اور بتایا ہے کہ مرزا قادیانی کی کو ئی بھی پیشین گوئی پوری نہ ہوئی اور وہ کذاب ٹھہرا ۔ (137)عشرہ کاملہ :1342صفحات175۔ اس کتاب میں مصنف نے دس فصلیں قائم کی ہیں اور ہر فصل میں مرزا قادیانی کے دس دس الہامات و پیشین گوئیوں کو جمع کیا ہے اس طرح کل ایک سوالہام وپیشین گوئیاں جمع کی ہیں اور بتایا ہے کہ تمام کے تمام الہام اور پیشین گوئیاں غلط ٹھہریں ۔اگر کوئی قادیانی بتادے کہ ان میں سے ایک بھی پورا ہوا ہے تو اس کو فی الہام سوروپے انعام دیا جا ئے گا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے ایک بھی الہام پورا نہ ہوا۔ (138)چشمہ ہدایت : 1337ءصفحات 66۔ اس رسالہ میں مرزا قادیانی کے دعاوی و الہام وغیرہ کو جھوٹا ثابت کیا گیا ہے۔ مولانا عبد اللہ عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ : (139)الخلافہ فی الامہ :1915ء صفحات 64۔ یہ کتاب منشی قاسم علی قادیانی کی النبوۃ فی الامۃ کا جواب ہے جس میں یہ ثابت کرنے کی کو شش کی گئی تھی کہ امت محمدی میں نبوت کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا حافظ عنایت اللہ اثری وزیر آبادی : (140)تحبیر الالوۃ بتحیرختم النبوۃ : صفحات 122) اس کتاب میں 27،آیات قرآنی 42،احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور 3،آثار سلف سے ختم نبوت کے مسئلہ واضح کیا گیا ہے۔ اور تورات وانجیل سے علیحدہ بیاناتاس میں جمع کیے گئےہیں ۔ (141)گوسالہ سامری اور بئس القرین :1937ء صفحات 44۔ اس رسالہ میں لفظ توفی پر بڑی عالمانہ بحث کی گئی ہے اور مرزا قادیانی کے دعاویٰ کی تردید کی ہے۔ (142)الویل فالویل لمن یکتل الکیل :1963ءصفحات 440۔ یہ رسالہ قاضی نذیر (قادیانی ) کے رسالہ کے جواب میں ہے۔ (143)بحر قلزم یا المسیح عیسیٰ بن مریم :1966صفحات 440۔ اس کتاب میں حضرت مسیح علیہ السلام کے بارے میں مرزا قادیانی حکیم نورالدین مرزا بشیر الدین اور مرزا ناصر وغیرہ کی بکواست کا قرآن و حدیث اور تاریخ کی روشنی میں جواب دیا گیا ہے۔ (144)الکیل الموفی لمن یکتال علیہ معنی التوفی : 1370ھ صفحات 80۔