کتاب: محدث شمارہ 234 - صفحہ 44
(129)دعوت الحق رحمانی بجواب نصرۃ الحق قادیانی : 1953صفحات 44۔ یہ کتاب مولوی احمد علی سندھی قادیانی کے رسالہ "نصرۃالحق " کی تردید میں لکھی گئی ہے آج تک مرزا ئی اس کتاب کا جواب نہیں لکھ سکے۔ مولانا عبد الرحیم عظیم آبادی رحمۃ اللہ علیہ : (130)ابطال امامت قادیانی : 1330ھ صفحات 38۔ اس رسالہ میں دو امور پر بحث کی گئی ہے(1)کے لیے اسلام شرط ہے یا نہیں ؟(2)مذہب قادیانی اسلام میں داخل ہے یا خارج ؟ مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری : (131)قادیانیت اپنے آئینہ میں :1979ءصفحات 266۔ اس کتاب میں مرزا غلام احمد قادیانی اور دیگر عمائدین قادیانیت کے حوالہ سے قادیانیت کی حیثیت اس طرح واضح کی گئی ہے کہ کو ئی ہو شمند شخص اس کے دام فریب میں نہیں آسکتا ۔ (132)فتنہ قادیانیت اور مولانا ثناء اللہ امرتسری : 1979،صفحات312۔ اس کتاب میں مرزا قادیانی اور مذہب قادیانی کے خلاف مولانا ثناء اللہ امرتسری کے اہم تحریری وتقریری مناظروں اور خود مرزا صاحب سے مولانا امرتسری کے مباحثے کی پوری رودادبیان کی گئی ہے۔ مولانا حکیم محمد علی امرتسری رحمۃ اللہ علیہ : (133)سودائے مرزا :193ءصفحات 32۔ اس رسالہ میں ازروئے طب ثابت کیا گیا ہے کہ آنجہانی مرزا قادیانی مراق اور مالیخولیا جیسے امراض کا شکار تھا اور اس کا دعوائے نبوت و مسیحیت سب اسی مراق و مالیخولیاکے کرشمے تھے۔اس میں مرزا کی بیماریاں مرزا کی کتابوں سے ثابت کی گئی ہیں ۔ مولانا عبد اللہ ثانی امرتسری رحمۃ اللہ علیہ : (134)فتح حقانی : 1936ءصفحات 24۔ اس کتاب میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ذکر کر کے مرزا غلام احمد قادیانی کے الہامات و پیشین گوئیوں کا ذکر پنجابی نظم میں کیا گیا ہے۔ مولانا حافظ گوہر الدین واعظ (135) جھوک حبیب والی (پنجابی )(1933)صفحات 24۔ مولوی غلام رسول آف راجیکی (قادیانی )نے پنجابی زبان میں ایک پمفلٹ "جھوک مہدی والی"شائع کیا تھا ۔اس کے جواب میں یہ کتاب لکھی گئی۔